Thursday, October 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جے ڈی یو بی جے پی کے نقش قدم پر ،پہلی فہرست میں نہیں ہے ایک بھی مسلم امید وار

جے ڈی یو بی جے پی کے نقش قدم پر ،پہلی فہرست میں نہیں ہے ایک بھی مسلم امید وار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 15, 2025 IST

جے ڈی یو بی جے پی کے نقش قدم پر ،پہلی فہرست میں نہیں ہے  ایک بھی مسلم امید وار
جے ڈی یو نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 57 امیدوار شامل ہیں۔لیکن ان امید واروں میں ایک بھی مسلم نام شامل نہیں ہے۔حالانکہ فائنل لسٹ کا آنا ابھی باقی ہے ۔لیکن یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہے کہ پہلی فہرست میں ایک بھی مسلم امیدوار کیوں نہیں ہے؟ کیا جے ڈی یو بی جے پی کے راستے پر چل رہی ہے، جو مسلم امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے کے لیے جانا جاتا ہے؟ تاہم، لوگوں کو مسلم امیدواروں سے جے ڈی یو کی ظاہری دوری کو ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
 
واضح رہے کہ 2020 بہار  اسمبلی انتخابات میں، JDU نے 115 میں سے 11 مسلم امیدوار کھڑے کیے تھے۔ لیکن ان میں سے ایک بھی نہیں جیت سکی۔ ان میں سے زیادہ تر امیدواروں کو آر جے ڈی کے مسلم امیدواروں نے شکست دی۔ آر جے ڈی نے کل 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا، جن میں سے 8 جیت گئے تھے۔
 
کیا جے ڈی یو کو مسلمانوں کا ساتھ ملے گا؟
 
بہار اسمبلی انتخابات  2020 میں، کل 19 مسلم ایم ایل اے جیتے، جن میں آر جے ڈی کے 8، مجلس اتحاد المسلمین کے 5(چار باغی )شامل ہیں۔خیال رہے کہ بہار میں، مسلم ووٹر بڑی تعداد میں جے ڈی یوکے ساتھ کھڑے نظر آتے رہے ہیں۔تاہم، حالیہ برسوں میں، تین طلاق اور وقف قوانین جیسے قوانین پر مرکزی حکومت کو جے ڈی یو کی حمایت نے مسلم ووٹروں کو ناراض کیا ہے۔ 
 
لیکن جے ڈی یو میں شامل غلام رسول بلیاوی جیسے لیڈروں کا خیال ہے کہ نتیش کمار، بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں رہنے کے باوجود، نتیش حکومت مسلمانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔جسکی وجہ سے بلیاوی  جیسے قد آور لیڈر آج بھی نتیش کے دامن کو تھامے رکھا ہے۔اور پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں سرگرم ہے۔
 
نتیش کمار مسلم ووٹروں سے بنا رہے ہیں دوری:
 
لیکن شاید نتیش کمار کو اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ اس بار ان کے مسلم ووٹروں نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔ اس لیے وہ کھل کر مسلم ووٹوں کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اور مسلم امیدواروں سے خود کو دور کرکے این ڈی اے کے ووٹروں میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔تاہم دیکھنا اب یہ بھی ہے کہ جے ڈی یو کے آئندہ آنے والی فہرستوں میں مسلم امید وار کے نام شامل ہوتے ہیں ۔یا نہیں؟
 
ساتھ ہی غلام رسول بلیاوی جنہیں یہ امید ہے کہ نتیش کمار مسلموں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔انکا منصوبہ  کیا ہوگا؟

ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ آر جے ڈی نے اپنی پہلی فہرست میں 31 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں پانچ مسلم امیدوار اور دس یادو برادری کے امیدوار شامل ہیں۔ آر جے ڈی کی پہلی فہرست میں سیوان سے آر جے ڈی لیڈر اور لالو پرساد یادو کے قریبی ساتھی محمد شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب کو رگھوناتھ پور سیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اخترالشاہین کو سمستی پور سے تیسری بار ٹکٹ دیا گیا ہے۔