• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جبل پور پولیس نے کیا جنسی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش

جبل پور پولیس نے کیا جنسی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 24, 2026 IST

 جبل پور پولیس نے کیا جنسی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش
مدھیہ پردیش کی جبل پور پولیس نے جنسی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس کی خصوصی کارروائی کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ کیفے ٹیریاز کو سیل کر دیا گیا۔جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اس معاملے میں ایک پولیس کانسٹیبل پر بھی لاپرواہی اور مبینہ ملی بھگت کے الزامات سامنے آنے کے بعد اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس  نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے پوچھ  تاچھ   جاری ہے اور اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ پولیس  نے اس  معا ملے کیس درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔
 جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن 
 
انو بینیوال(Anu Beniwal ) نے جبل پور میں ایڈیشنل ایس پی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چار دن قبل انہوں  نے شہر کے ادھارتل علاقے میں ایک مشتبہ جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا۔ تحقیقات کے دوران انہوں  نے اسٹیبلشمنٹ کو چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی۔
 
خواتین کا سپلائی کرنے والا گرفتار
 
اس معاملے کے سلسلے میں آئی پی ایس افسر نے ایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔ مزید برآں، پی ڈبلیو ڈی کے ایک ملازم کے خلاف جگہ کو کرایہ پر دینے پر کارروائی کی گئی۔ جنسی کاروبار  کے لیے خواتین کو سپلائی کرنے والے امیت جیسوال نامی ملزم کو بھی نرسنگ پور میں گرفتار کیا گیا۔
 
پولیس کی کاروائی جاری
 
جب پولیس میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ پانچ سپا سنٹرز پر پہنچی تو انہیں کئی عمارتوں میں مشکوک کیوبیکلز کا پتہ چلا۔ ایڈیشنل ایس پی انو بینیوال نے کہا، ان تمام سپا سینٹرز کے دستاویزات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ان سپا سنٹرز اور مشکوک ریستورانوں کے خلاف قواعد کے مطابق کیا قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ مالکان سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔