Friday, October 10, 2025 | 18, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • جوبلی ہلزضمنی انتخابات: کانگریس میں ٹکٹ کیلئے کئی دعویدار۔ یعنی ایک انار 100 بیمار

جوبلی ہلزضمنی انتخابات: کانگریس میں ٹکٹ کیلئے کئی دعویدار۔ یعنی ایک انار 100 بیمار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 04, 2025 IST

 جوبلی ہلزضمنی انتخابات: کانگریس میں ٹکٹ کیلئے کئی دعویدار۔ یعنی ایک انار 100 بیمار
حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں عنقریب ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن پولنگ کی تیاری میں ہے۔ اب کسی بھی دن الیکشن کا شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رائے دہندوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ سیاسی پارٹیاں  انتخابی شیڈول سے پہلے رائے دہندوں کے درمیان پہنچ گئے ہیں۔ بی آرایس نے سابق ایم ایل اے، گو پی ناتھ کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا ہے۔ لیکن حکمراں جماعت کانگریس کےلئےامیدوار کا انتخاب سر درد بن چکا ہے۔ یہاں ایک انار سو بیمار والی بات ہے۔
 

  کانگریس سینئر لیڈروں میں اختلافات

جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی میں قائدین کے درمیان اختلافات عروج پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹکٹ کے لیے کوشش کر رہے سینئر لیڈر انجن کمار یادو حیدرآباد انچارج وزیر پونم پربھاکر پر بھڑک گئےہیں۔انجن کمار یادو نے انہیں سخت وارننگ دی کہ وہ پونم پربھاکر سے سینئر ہیں۔ جوبلی ہلز کے ٹکٹ کا فیصلہ ہائی کمان نے کیا ہے۔ پونم پربھاکر نہیں۔ کانگریس پارٹی میں ایک ہی خاندان کے کئی لوگ ہیں جو ایم ایل اے اور ایم پی ہیں۔ اتم کمار ریڈی، ان کی بیوی پدماوتی، کومٹی ریڈی برادران، مالو بھٹی وکرمارکا ڈپٹی سی ایم، ان کے بھائی مالو روی ایم پی، وویک وزیر، ان کے بیٹے ایم پی، ان کے بھائی ایم ایل اے۔ کانگریس پارٹی میں ایسے بہت سے لوگ ہیں۔ اگر میرا بیٹا ایم پی ہے تو وہ مجھے ایم ایل اے کا ٹکٹ کیوں نہیں ملےگا؟ کانگریس کے سینئر لیڈرانجن کمار یادو نے سوال کیا۔

 کانگریس لیڈروں کی انتخابی مہم 

 بتایا جا رہا ہےکہ کانگریس لیڈر، جوبلی ہلز میں  عوام سے ملاقات کرکے انتخابی  مہم چلا رہےہیں۔  ذرائع کےمطابق  انجن کمار یادو جوبلی ہلز حلقہ کے ضمنی انتخابات کے پس منظر میں یہ کہتے ہوئے سخت مہم چلا رہے ہیں کہ انہیں ٹکٹ ملے گا۔ انجن کمار کے کٹ آؤٹ پورے جوبلی ہلز حلقے میں لگائے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کے پیروکار گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں کہ امیدوار انجن کمار یادو ہیں۔

 ٹکٹ کےلئے کانگریس لیڈروں کی دعویداری

رحمت نگر کے کارمیکا نگر چوراہے پر نامعلوم افراد نے ٹی پی سی سی کے  کارگزار  صدر انجن کمار یادو کو دسہرہ کی مبارکباددی والے فلیکسی  کو پھاڑ دیا ہے۔ مقامی  کارپوریٹر  کے حامیوں  کا الزام ہے کہ  اس فلیکسی  میں مقامی کارپوریٹر سی این ریڈی کی تصویر نہیں تھی۔ سابق ایم پی کے  حامی سوشل میڈیا پر شکایت کر رہے ہیں کہ پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے کے بعد بھی انہوں نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ تاہم فلیکسی تنازعہ کے تعلق سے مقامی متھرا نگر پولیس اسٹیشن میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

اصل کانگریس بمقابلہ ڈپلیکیٹ کانگریس

جوبلی ہلزمیں انتخابات سے قبل ٹکٹوں کی لڑائی زور پکڑ رہی ہے۔ اوریجنل کانگریس بمقابلہ ڈپلیکیٹ کانگریس کہہ کر سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ درحقیقت، اس حلقہ میں، جہاں وزراء پونم پربھاکر، وویک وینکٹاسوامی اور تملا ناگیشور راؤ انچارج ہیں، کانگریس کے نشان گروپوں کے درمیان کئی لڑائیاں ہوئی ہیں اور غلبہ حاصل کرنے کی لڑائی ہوئی ہے۔ ترقیاتی پروگراموں کا شور مچانے والے تینوں وزراء تین ماہ سے تینوں لیڈروں کو مطمئن کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم چونکہ صلح ممکن نہیں تھی اس لیے انہیں بھی دستبردار ہونا پڑا۔
 
اس سے لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں کہ اصل کانگریسی لیڈر کون ہیں اور کون ڈپلیکیٹ کانگریس لیڈر ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جس کارپوریٹر نے اپنے لیڈر کی فلیکسی پھاڑ دی وہ ڈپلیکیٹ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ان کی اپنی پارٹی کے لیڈران دوسری پارٹی سے آئے اس کارپوریٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 پارٹی امیدوار کےانتخاب کی ذمہ داری 

 تلنگانہ کےوزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پہلے ہی جوبلی ہلز امیدوار کےلئے تین وزراء کو ذمہ داری سونپی ہے اور اس کے صدر پونم پربھاکر ہیں۔ یہ کمیٹی ہائی کمارن کو سفارش کرےگی ۔ اور ہائی کمان ٹکٹ کے مسئلہ کی دیکھ بھال کرے گاہائی کمان ہی حتمی فیصلہ کرےگا۔بتایا جا رہا ہےکہ ہائی کمان نےدوبارہ تین نام طلب کئےہیں۔ تاہم  ٹکٹ کی دوڑ میں شامل  لیڈر، اس حلقے میں فلیکسی لگا کر اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں۔

 کانگریس میں ایک انار کئی بیمار

 کانگریس نے ابھی تک اپنے امیدوارکو فائنل نہیں کیا ہے۔ کانگریس پارٹی میں  ٹکٹ کے لئے کئی دعویدار ہیں۔جوبلی ہلز حلقہ میں ٹکٹوں کا تنازع اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پارٹی لیڈر ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے جی جان سے  کوشش  کر رہےہیں۔ کانگریس ہائی کمان نے کانگریس کے اقلیتی لیڈر، محمد اظہرالدین  کوایم ایل سی نامزد کر کے انھیں مقابلے سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے اس حلقہ سے مقابلہ کرنے کی خواہش کی تھی۔ لیکن انہیں اس دوڑ سے ہٹا دیا گیا  ہے۔ اظہرالدین کے بعد مقامی لیڈر نوین یادو بھی  ٹکٹ کی دوڑ میں مضبوط امیدوار ہیں، اسی برادری سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی انجن کمار یادو بھی اس حلقہ سے اپنی دعویداری پیش کر رہےہیں۔ فیروز خان بھی ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسری پارٹی سے کانگریس میں شامل ہوئے سابق ایم پی اور صنعت کار کو، کانگریس  جوبلی ہلز سےامیدوار بنا سکتی ہے۔ لیکن حقیقت کیا ہےوہ آنےوالا وقت ہی بتائےگا۔