Monday, October 06, 2025 | 14, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی،دوستی پھر دھوکہ دہی

ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی،دوستی پھر دھوکہ دہی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 06, 2025 IST

ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی،دوستی پھر دھوکہ دہی
دہلی کے آدرش نگر علاقے میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امن پریت نامی شخص نے ایم بی بی ایس کی طالبہ کو ایک ہوٹل میں بلایا۔ پھر اسے نشہ آور چیز پلائی، اس کی عصمت دری کی اور پھر فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے جند کی رہنے والی 18 سالہ خاتون ہاسٹل میں رہتے ہوئے روہنی کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ 20 سالہ امن پریت نے دوستی کے بہانے اسے 9 ستمبر کو آدرش نگر کے ہوٹل ایپل میں لے گیا اور وہاں کوئی نشہ آور چیز پلائی اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
 
ملزم نے ایم بی بی ایس طالب علم کے ساتھ جسمانی طور پر جنسی تعلقات قائم کی،واردات کے دوران اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔اور  ان تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 
ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ دونوں افراد 5 ستمبر کی رات 11:30 بجے ہوٹل پہنچے۔ دونوں کی عمریں 18 سال سے زیادہ تھیں۔ مرد اور خواتین دونوں نے رجسٹر میں اپنے نام درج کر رکھے تھے۔ ان کا رویہ نارمل تھا۔ ان کے ساتھ کچھ کھانے پینے کا سامان بھی تھا۔ انہوں نے صبح 10:50 پر چیک آؤٹ کیا۔ پندرہ دن بعد کرائم برانچ کی ایک ٹیم پہنچی اور معاملے کی پوچھ گچھ کی۔ ہوٹل کے آٹو ڈیلیٹ سسٹم کی وجہ سے 15 دن پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج خود بخود ڈیلیٹ ہو گئی۔
 
پولیس حقیقت تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے،جہاں ایک طرف لڑکی کا یہ الزام ہے کہ ملزم لڑکے نے دوستی کے بہانے انہیں دھکہ سے ہوٹل لے گیا اور جنسی تعلقات قائم کی وہیں ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ دونوں بالغ تھے اور رجسٹر پر دستخط کرکے دونوں داخل ہوئے،جو کہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ دونوں رضامندی کے ساتھ آئے،اور پھر صبح ایک ساتھ دونوں یہاں سے گئے۔