Wednesday, November 05, 2025 | 14, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • مہاراشٹرمیں میونسپل کونسل اورنگرپنچایت کے انتخابات کا اعلان

مہاراشٹرمیں میونسپل کونسل اورنگرپنچایت کے انتخابات کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 04, 2025 IST

مہاراشٹرمیں میونسپل کونسل اورنگرپنچایت کے انتخابات کا اعلان
مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر  دنیش واگھمارے نےمنگال کوایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی تاریخ کا اعلان کیا۔  انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات 2 دسمبر کو ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔  انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا۔اور 17آخری تاریخ رہے گی ۔26نومبر کو انتخابی نشانیوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ریاست بھر میں 246 میونسپل کونسلوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ 147 نگر پنچایتوں میں سے 42 میں پہلے مرحلے کے دوران ووٹنگ ہوگی، جب کہ باقی 105 نے ابھی تک اپنی مدت پوری نہیں کی ہے۔

 ضابطہ اخلاق کا نفاذ

الیکشن کے اعلان  کےساتھ ہی ریاستی سیاست میں انتخابی گہما گہمی تیز ہو گئی ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی طرح ریاست میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آگیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹرس کے لیے شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ایک موبائل ایپ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس ایپ میں امیدواروں اور ووٹرس کے بارے میں تفصیلی معلومات دستیاب ہوں گی۔
 
  • جملہ ووٹرس: ایک کروڑ 60 لاکھ
  • پولنگ مراکز: 13155
  • ووٹنگ سسٹم: الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)
  • 288 انتخابی اہلکار
  • 66775 انتخابی عملہ
  • انتخابی شیڈول
  • نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ: 17 نومبر
  • انتخابی نشان کی تقسیم: 26 نومبر
  • ووٹنگ: 2 دسمبر
  • ووٹوں کی گنتی: 3 دسمبر
  • گزٹ میں نتائج کی اشاعت: 10 دسمبر
 
 ریاستی الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے نے کہا کہ کمیشن نے منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے پوری تیاری کر لی ہے۔ کمیشن کا مقصد تمام میونسپل کونسل اور نگر پنچایت کے انتخابات کو بروقت اور پرامن طریقے سے مکمل کرانا ہے۔ انتخابی عمل کے لیے ریاست بھر میں 288 انتخابی اہلکار اور 66775 انتخابی عملہ تعینات کیے جائیں گے۔