جموں کشمیرمیں ضمنی انتخابات کےلئے تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں کےعلاوہ دیگر امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزد گیاں داخل کر دئے۔ حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس ( این سی ) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی )اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جےپی ) کے امیدواروں نے پیر کے روز بڈگام اسمبلی حلقہ کےضمنی انتخابات کےلئے اپنے کا غذات نامزدگی داخل کئے۔ پیر کےروز ضلع الیکشن دفتر بڈگام میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔
این سی امیدوارآغا سید محمود نے داخل کیا پرچہ نامزدگی
بڈ گام ضمنی انتخابات: این سی امیدوار آغا سید محمود نے وزیراعلیٰ عمرعبد اللہ کی موجودگی میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ عمرعبد اللہ نےکہاکہ آغا سید محمود کو بڈگام نشست سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ اور عوام کی اسمبلی میں نمائندگی کریں گے۔ بڈگام سیٹ سے مستعفی ہونے پر عمرعبداللہ نےکہاکہ انھوں نے بڈگام کےلوگوں کو دھوکہ دنہیں دیا۔ اْس وقت دو سیٹوں پر مقابلہ کرنے کےلئے مجبور کیا گیا۔
نگروٹہ سے کانگریس کو پیش کش
نگروٹہ سیٹ کےبارے میں سی ایم عمر عبد اللہ نےکہاکہ کانگریس کو ہم نے نگروٹہ سیٹ کی پیش کش کی تھی لیکن کانگریس نے اپنا میدوار کھڑا کرنے سے انکار کردیا جس کےبعدنگروٹہ سے این سی نے شمیم بیگم کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
شمیم بیگم نے کاغذات نامزدگی داخل کئے
نیشنل کانفرنس کی امیدوار شمیم بیگم نے نگروٹہ اسمبلی حلقہ سے باضابطہ طور پر نامزدگی فارم داخل کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں ان کے حامی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو میں سریندر چودھری نے نیشنل کانفرنس کو عوامی خدمت کی علامت قرار دیتے ہوئے دونوں حلقوں میں کامیابی کی امید ظاہر کی۔
پی ڈی پی امیدوار آغا سید منتظر مہدی
پی ڈی پی امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئرلیڈر ایم یل اے وحید الرحمان پرہ کے ہمراہ الیکشن دفتر پہنچے۔ انھوں نے کہاکہ پی ڈی پی بڈگام میں عوامی مسائل اور ترقی کےوعدوں کےایجنڈے پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
بی جےپی امیدوار آغا سید محسن
بی جےپی امیدوار آغا سید محسن نے بھی ضمنی انتخابات کےلئے اپنی امیدواری کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ وہ بی جےپی لیڈر سنیل شرما کےساتھ الیکشن دفتر پہنچے۔ شراما نے میڈیا سے کہاکہ بی جےپی بڈگام کےعوام تک مرکزی حکوتم کےترقیاتی اسکیموں اور شفاف حکمرانی کےپیغام کولیکر عوام کےدرمیان جائےگی ۔
اپنی پارٹی نےبڈگام سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر مختار ڈار نے بڈگام میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں کے درمیان پرچہ نامزدگی دائرکیا۔ انہوں نے علاقے کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ مختار ڈار کا کہنا تھا کہ پارٹی مثبت سیاست کے ذریعے عوام کا اعتماد جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں ہے۔
واضح رہےکہ بڈگام میں 11 نومبر کو الیکشن ہوگے ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ یہ نشست عمر عبدا للہ کے استعفیٰ دینےکےبعد خالی ہوئی ہے۔