Monday, November 24, 2025 | 03, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ٹیم انڈیا کو گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا خطرہ، بھارت پہلی اننگز میں 201 پر ڈھیر

ٹیم انڈیا کو گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا خطرہ، بھارت پہلی اننگز میں 201 پر ڈھیر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: | Last Updated: Nov 24, 2025 IST

ٹیم انڈیا کو گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا خطرہ، بھارت پہلی اننگز میں 201 پر ڈھیر
ٹیم انڈیا کو گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا خطرہ ہے۔ جنوبی افریقہ کے 489 رنز کے جواب میں ہندوستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 201 رنز ہی بنا سکی۔ تاہم، جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف فالو آن نہیں دیا کیا، جس سے مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 288 رنز کی زبردست برتری حاصل ہوئی۔بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے، جبکہ واشنگٹن سندر نے بھی 48 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر مارکو یانسن  نے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر سائمن ہارمر نے تین اور کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 
 
جیسوال اچھی بلے بازی کر رہے تھے مگر اچانک سائمن ہارمر کی ایک گیند باؤنس ہو گئے، اور وہ مارکو یانسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ کے ایل راہل 22 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جیسوال اور  کے ایل راہل اچھی بلے بازی کر رہے تھے دونوں کے بیچ 65 رنوں کی پاٹنر شپ کے دوران کیشو مہاراج اور ہارمر کی دو گیندوں نے صبح کے سیشن کا رخ ہی بدل دیا۔ 
 
 
پچ میں زیادہ خامیاں نہیں لگ رہی تھی کیوں کے جیسوال اور کے ایل راہل آرام سے ساؤتھ افریقی بولرز کو کھیل رہے تھے۔ جیسوال تیزی کے ساتھ رن بنا رہے تھے اور افریقی بولرز کو موقع نہیں دے رہے تھے۔ جیسوال نے مہاراج کو کارنر پر چھکا بھی مارا وہیں دوسری طرف کے ایل راہل  آرام سے اسکور کر رہے تھے، لیکن مہاراج کی طرف سے ٹرننگ ڈلیوری نے ان کے بلے کا بیرونی کنارہ لے لیا اور پہلی سلپ میں ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں چلا گیا۔     
 
 
سائی سدرشن کی (15) اسپنرز کے خلاف بیک فٹ پر جانے اور اس عمل میں ناکام ہونے کی کمزوری دوبارہ کھل کر سامنے آگئی، جیسا کہ احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوا تھا۔ سائی سدرشن غلط شارٹ کھیل کر آوٹ ہو کر میدان کے باہر ہو گئے۔ دھرو جورل 0 رن پر مارکو یانسن کے گیند پر مہاراج کو کیچ بیٹھے۔ سب سے زیاده مایوس کن کپتان رشبھ پنت کی بلے بازی تھی وہ بڑے شارٹ کھیلنے کی کوشش کی اور وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یانسن نے اس کے بعد آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (06) اور نتیش کمار ریڈی (10) کو اپنی گیند پر آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 288 رنز کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ان کی مجموعی برتری اب 314 رنز پر ہے۔ کولکتہ ٹیسٹ میں بھارت کو پہلے ہی 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب انہیں گوہاٹی ٹیسٹ میں بھی شکست کا خطرہ ہے۔