حیدرآباد کےعلاقہ جیڈی میٹلا میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔دسویں جماعت کی طالبہ نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی سگی ماں کا قتل کر دیا۔ این ایل بی نگر کی رہنے والی 39 سالہ سیتاانجلی کو ان کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم تیج سری نے اپنے 19 سالہ عاشق شیو اور اسکے بھائی18 سالہ یشونت کےساتھ مل کر بے دردی سے قتل کر دیا۔
قتل کی وجہ: ماں نے کیا تھا ریلیشن شپ پر اعتراض
بتایا جا رہا ہےکہ تیج سری کی 8 مہینے پہلے سے سوشل میڈیاکےپلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعہ بات چیت ہوئی۔ بات چیت ملاقات میں بدل گئی اور دونوں کےدرمیان محبت ہوگئی۔ دونوں کے ریلیشن شپ کی اطلاع تیج سری کےوالدہ کو ہوئی۔ والدہ نے دونوں کے رشتہ کو قبول نہیں کیا۔ اور بیٹی کواسکےعاشق سے دور رہنے کی ہدایت دی۔ لڑکے سے ملاقات پرماں نے بیٹی کو ڈانٹا تھا۔ اور پڑھائی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ تیج سری لڑکے ساتھ گھر سے فرار بھی ہوئی تھی۔ لڑکی کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
منصوبہ بند قتل
اسی دوران تیج سری نے تین دن پہلے گھر واپس آئی۔ محبت میں روکاوٹ پرتیج سری نے اپنے بوائے فرینڈ شیوا کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پیر کی شام، شیوا، اپنے چھوٹے بھائی یشونت کے ساتھ تیج سری کے گھر گیا۔ جب انجلی گھر میں پوجا کر رہی تھی، شیو نے خاتون پر پیچھے سے حملہ کیا اور اس کا چہرہ چادر سے ڈھانپ دیا۔ بعد میں تیج سری نے اپنی ماں کے سر پر ہتھوڑے سے وار کیا اور وہ بے ہوش ہو گئی۔ شیوکے چھوٹے بھائی یشونت نے چاقو سے گلے پروار کیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
سوشل میڈیا کےذریعہ عشق
تیج سری کی بہن نے بتایا کہ تیج سری نے قتل کی واردات سے پہلے اسے گھر سے باہر بھیج دیا۔ واپس آنے پرماں خون میں لت پت تھی۔ ماں رو رہی تھی۔انھوں نے ماں کو اسپتالےجانے نہیں دیا۔ اور نہ ہی پولیس کو فون کرنے دیا۔ گھرسے باہرجانے نہیں دیا۔ ماں کوسری تیج اور شیو نے مارا ہے۔ شیونے ماں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اس نے بتایا کہ شیو سے 8 مہینے پہلے اسٹاگرام کے ذریعہ دوستی ہوئی تھی۔ شیو ڈی جے بجاتا ہے۔ اس کا فون نمبر بھی شیو ڈی جے کےطور پر محفوظ کیا ہے۔
مقدمہ درج جانچ جاری
مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ جیڈی میٹلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ویراناری چکلی یلامہ کےخاندان سے تعلق
مقتول کا تعلق تلنگانہ کی اہم شخصیت مجاہد آزادی ویراناری چکلی یلامہ کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی میں واقع ویمنس کالج کو ویراناری چکلی یلامہ ویمنس یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے۔
بچوں میں بڑھتا جرائم کا رجحان تشویشناک
نابالغ اورکم عمربچوں میں بڑھتا ہوا جرائم کا رجحان ملک اورمعاشرے کیلئے تشویش ناک ہے۔ پڑھنے اورکھیلنے کی عمرمیں بچے غلط راستوں پر کیوں چل رہےہیں۔ کیوں یہ بچے اپنوں کے ہی خون کے پیاسے بن رہے ہیں۔ تیج سری کی ماں انجلی نے اپنی بیٹی کو اپنی کوکھ سے جنا،اپنے سینے سے دودھ پلایا۔ ہاتھوں سے کھلایا پیلایا۔ نہلایا، پالا پوسا، چلنا، بولنا سیکھایا،۔ اسکی تعلیم کا انتظام کیا۔ غرض ایک ماں نے اپنی بیٹی کےلئے سب کچھ کیا۔ جو وہ کرسکتی تھی۔ لیکن بیٹی نے ایک اجنی نوجوان سے صرف 8 مہینے کی دوستی میں اپنی ماں کوقتل کردیا۔ ایسا کیوں۔۔۔؟