• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آر سی بی کے خلاف محمد سراج کی شاندار باؤلنگ توڑا ظہیر خان کا ریکارڈ

آر سی بی کے خلاف محمد سراج کی شاندار باؤلنگ توڑا ظہیر خان کا ریکارڈ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 03, 2025 IST     

image
محمد سراج کی شاندار باؤلنگ کے بعد جوس بٹلر کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 170 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات نے 17.5 اوور میں جیت حاصل کی۔ محمد سراج کو ان کی شاندار باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا، انہوں نے اس میچ میں ایک ریکارڈ بھی بنایا اور سابق کھلاڑی ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
 
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ویراٹ کوہلی دوسرے اوور میں 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشد خان نے آؤٹ کیا۔ محمد سراج نے دیودت پڈیکل (4) فل سالٹ (14) اور لیام لیونگسٹون (54) کا وکٹ حاصل کیا۔ سراج نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
 
محمد سراج نے آئی پی ایل میں چناسوامی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہ اس گراؤنڈ پر آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ تاہم ان کے آگے صرف ایک گیند باز ہے اور وہ ہے اسپنر یوزویندر چہل۔ چہل نے 42 میچوں میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سراج کے پاس اب 22 میچوں میں 29 وکٹیں ہیں، ظہیر خان نے 26 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
 
یہ پہلا موقع ہے جب سراج نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک میچ میں دو بلے بازوں کوبولڈ کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو کھیلے گئے میچ میں فل سالٹ اور دیودت پڈیکل کو بولڈ کیا تھا۔اس ہار کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور پوائنٹس ٹیبل میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ یہ آر سی بی کی 3 میچوں میں پہلی شکست ہے۔ جبکہ گجرات ٹائٹنز جیت کے باوجود چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے۔ پنجاب کنگز پہلے اور دہلی کیپٹلس دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔