Wednesday, November 19, 2025 | 28, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ممبئی :سی این جی بحران کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ متاثر،مسافروں کو مشکلات کا سامنا،جانیے کیوں پیش آئی یہ دشواریاں؟

ممبئی :سی این جی بحران کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ متاثر،مسافروں کو مشکلات کا سامنا،جانیے کیوں پیش آئی یہ دشواریاں؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 18, 2025 IST

 ممبئی :سی این جی بحران کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ متاثر،مسافروں کو مشکلات کا سامنا،جانیے کیوں پیش آئی یہ دشواریاں؟
ممبئی:وڈالہ میں واقع سٹی گیٹ اسٹیشن (CGS) پر مہانگر گیس لمیٹڈ (MGL) کی سپلائی لائن کو نقصان  پہنچنے کی وجہ سے ممبئی میں سی این جی(کمپریسڈ نیچرل گیس)کی  فراہمی   کافی حد متاثر ہوئی ہے ،جسکی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔CNG کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر پیٹرول پمپ بند ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں مسافروں کو صبح سے ہی آٹو، ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محدود تعداد میں چلنے والے پیٹرول پمپوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جبکہ چلنے والے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور من مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ 
 
 BEST بسوں پر بھی اثر پڑنا شروع ہو گیا:
 
CNG بحران سے BEST بسوں کے نقل وحرکت پر بھی اثر پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ افسران نے خبردار کیا ہے کہ اگر فراہمی بحال نہ ہوئی تو CNG سے چلنے والی گاڑیوں کا تقریباً 44 فیصد حصہ سڑکوں سے ہٹ جائے گا۔ کمپنی پیر کو انیک ڈپو میں جمع ایندھن کا استعمال کرکے اپنی بسیں چلانے میں کامیاب رہی، لیکن اب ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بسوں کا بڑا حصہ رک جائے گا۔ اس سے لوکل ٹرین اور میٹرو پر بوجھ پڑے گا۔
 
 3 لاکھ آٹو رکشا کے پہیے رک گئے:
 
CNG کی کمی نے شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ گریٹر ممبئی میں تقریباً 3 لاکھ آٹو اور 20,000 ٹیکسیوں کے پہیے رک گئے ہیں۔ بہت سے گاڑیاں ایندھن اسٹیشنوں کے باہر کلومیٹر لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑی رہنے پر مجبور ہیں۔ مسافروں نے شکایت کی کہ آٹو والے سواری لینے سے انکار کر رہے ہیں اور ٹیکسی والے اضافی کرایہ مانگ رہے ہیں۔ اسی طرح ایپ بیسڈ کیب بھی زیادہ پیسے وصول کر رہی ہیں۔
 
 ممبئی، ٹھانے اور نیوی ممبئی میں عوامی ٹرانسپورٹ معطل:
 
افسران کے مطابق، CNG سے چلنے والی 2,000 سے زیادہ اسکول بسیں پیر کو سڑکوں سے غائب رہیں، جس سے بہت سے طلبہ پھنس گئے یا والدین کو پیدل چلنے یا آخری لمحے میں متبادل انتظام کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ٹھانے اور نیوی ممبئی میں کچھ پیٹرول پمپوں پر گھنٹوں گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں اور بہت سے ڈرائیور بغیر ایندھن لیے ہی واپس لوٹ گئے۔ دونوں شہروں میں مقامی ٹرانسپورٹ اداروں نے صورتحال کے مزید بگڑنے کی وارننگ دی ہے۔
 
 افسران اور یونین عہدیداروں نے کیا کہا؟
 
مہانگر گیس لمیٹڈ (MGL) نے پیر کو کہا کہ گھریلو پائپڈ نیچرل گیس (PNG) کی فراہمی تو بلا تعطل جاری ہے، لیکن گیئل کی جانب سے ہونے والی نقصان کی وجہ سے CNG نیٹ ورک متاثر ہو رہا ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کے 389 CNG اسٹیشنوں میں سے 225 فی الحال چل رہے ہیں اور منگل کو دوپہر تک فراہمی بحال ہونے کی توقع ہے۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فراہمی بحال ہونے تک متبادل ایندھن کا استعمال کریں۔
 
کیوں پیش آئی یہ دشواریاں؟
 
بتا دیں کہ یہ صورتحال وڈالہ میں واقع سٹی گیٹ اسٹیشن (CGS) پر مہانگر گیس لمیٹڈ (MGL) کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، جس سے CNG کی فراہمی رک گئی۔ اتوار (16 نومبر) کی صبح لائن کو نقصان پہنچا، جس کے بعد گیس کا بہاؤ بحال کر دیا گیا، لیکن محدود حد تک، جس سے گیس کی فراہمی پر دباؤ اور بڑھ گیا۔ کمپنی نے کہا کہ فراہمی بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا اور 18 نومبر سے صورتحال نارمل ہونے کی امید ہے۔