Wednesday, November 19, 2025 | 28, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وزیر اعظم مودی اور کانگریس رہنماؤں نے اندرا گاندھی کی 108ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی اور کانگریس رہنماؤں نے اندرا گاندھی کی 108ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 19, 2025 IST

وزیر اعظم مودی اور کانگریس رہنماؤں نے اندرا گاندھی کی 108ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
آج سابق وزیر اعظماندرا گاندھی کی 108ویں  یوم پیدائش  ہے۔  ندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پرکانگریس کے  قا ئدین نے شکتی استھل پر پہنچ کر  سابق وزیر اعظم  اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  ملک کے لیے ان کی خدمات کو بھی  یاد کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آنجہانی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر قائدین نے بھی شکتی استھل پر پھول چڑھائے۔ 
 
پی ایم مودی نے لکھا،سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔" اندرا گاندھی 19 نومبر 1917 کو پیدا ہوئیں۔ وہ 1966 سے 1977 تک اور پھر 1980 سے 31 اکتوبر 1984 تک وزیر اعظم رہیں۔ 31 اکتوبر 1984 کو ان کا انتقال ہو گیا۔
 
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی 108 ویں یوم پیدائش پر شکتی استھل میں خراج عقیدت پیش کیا۔ کھرگے نے کہا کہ اندرا گاندھی کی منفرد اور بااثر قیادت، جو سیاسی جرات کی عکاسی کرتی ہے، ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کو لاکھوں سلام پیش کرتے ہیں۔
 
ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی ترغیب دادی سے ملی: راہل گاندھی
 
راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی دادی کی ہمت، حب الوطنی اور اخلاق انہیں ناانصافی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ انھوں نے ہندی میں لکھا، میں نے اپنی دادی سے ہندوستان کے لیے بے خوف فیصلے کرنے اور قومی مفاد کو ہر حال میں مقدم رکھنے کی تحریک حاصل کی۔ ان کی ہمت، حب الوطنی اور اخلاقیات نے مجھے ناانصافی کے خلاف ثابت قدم رہنے کی ترغیب دی۔
 
اندرا گاندھی نے مشکل وقت میں ملک کی قیادت کی: کے سی وینوگوپال
 
اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پہلی خاتون وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں ملک کی رہنمائی کی اور فلاح و بہبود کے دور کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی دلیرانہ قیادت کی وجہ سے ہندوستان ایک مضبوط عالمی طاقت بن کر ابھرا اور کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آخری سانس تک ملک کے لیے سب کچھ قربان کر دیا اور ملک کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔