Tuesday, December 30, 2025 | 10, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ممبئی: بھانڈوپ میں افسوسناک سڑک حادثہ، 4 افراد کی موت

ممبئی: بھانڈوپ میں افسوسناک سڑک حادثہ، 4 افراد کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 30, 2025 IST

ممبئی: بھانڈوپ میں افسوسناک سڑک حادثہ، 4 افراد کی موت
ممبئی کے علاقے بھانڈوپ میں بیتی رات ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں  ممبئی الیکٹرک  ٹرانسپورٹ ایک بس نے  راہگیروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی، جن میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ کم از کم 10 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ حادثہ بھانڈوپ ویسٹ کے اسٹیشن روڈ کے قریب   پیش آیا ۔  اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں لاپرواہی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوجائے گی۔
 
 
مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ممبئی کے  بھانڈوپ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آنے والا بدقسمت حادثہ، جس میں چار لوگوں کی موت ہوگئی، بہت افسوسناک ہے۔ میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس حادثے میں نو افراد زخمی ہوئے، اور میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ریاستی حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔
 
 
وہیں ہریانہ کے بہادر گڑھ میں  دہلی۔سونی پت روڈ پر گھنے کہرے کے باعث ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کئی کیب مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے ڈرائیور گاڑیوں پر قابو نہ رکھ سکے۔ ٹکر کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی اور سڑک پر ٹریفک متاثر ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد پولیس نے ٹریفک کو بحال کر دیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کہرے کے دوران احتیاط برتیں، رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔