Saturday, January 10, 2026 | 21, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی میں 16 سالہ نوجوان کا قتل، تمام ملزم نابالغ

دہلی میں 16 سالہ نوجوان کا قتل، تمام ملزم نابالغ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 06, 2026 IST

دہلی میں 16 سالہ نوجوان کا قتل، تمام ملزم نابالغ
دہلی کے یمونا پار علاقے میں قتلوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔ لکشمی نگر اور ویلکم علاقے کے بعد تریلوک پوری علاقے میں بھی پیر کی دیر شام ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ مئیور وہار تھانہ علاقے کے تریلوک پوری میں کچھ لڑکوں نے ایک 16 سالہ نوجوان کو پٹائی کرکے ہلاک کر دیا۔ اسے زخمی حالت میں لال بہادر شاستری ہسپتال لایا گیا، جہاں سے جی ٹی بی ہسپتال بھیجا گیا۔ علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔
 
کس بات پر ہوا تنازع؟
 
پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا نام موہت ہے، جو 11ویں کلاس کا طالب علم تھا۔ اس کا علاقے کے کچھ لڑکوں سے تنازعہ تھا۔ پیر کی دیر شام چند لڑکوں کے ساتھ وہ گھر سے باہر نکلا تھا۔ تبھی اس کا دوسرے گروپ کے 5-6 لڑکوں سے جھگڑا ہو گیا اور بات مارپیٹ تک پہنچ گئی۔ اس دوران  نوجوان کو لاتوں گھونسوں سے پیٹ کر ملزم فرار ہو گئے۔ دیر رات اس کی ہسپتال میں موت ہو گئی۔ تمام ملزم بھی نابالغ ہیں، جو حراست میں ہیں۔
 
واقعے سے پولیس کی تشویش بڑھی:
 
دہلی کے لکشمی نگر علاقے میں ایک دن پہلے یشویر نے اپنے سگے بھائی (12)، بہن (26) اور ماں (45) کو نشیلا مادہ کھلا کر گلہ گھونٹ کر مار دیا تھا۔ اس نے قتل کے بعد تھانے میں خود سرنڈر کر دیا۔ اس سے پہلے ویلکم میں ایک 18 سالہ نوجوان کو چھری مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پیر کو لکشمی نگر میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو سڑک پر گھسیٹ کر پولیس کے سامنے پیٹا گیا تھا۔