Sunday, October 19, 2025 | 27, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • نارا لوکیش کا آسٹریلیا پہنچنے پر شاندار استقبال،ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کئی اہم شخصیتوں سے کریں گے ملاقات

نارا لوکیش کا آسٹریلیا پہنچنے پر شاندار استقبال،ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کئی اہم شخصیتوں سے کریں گے ملاقات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 19, 2025 IST

نارا لوکیش کا آسٹریلیا پہنچنے پر شاندار استقبال،ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کئی اہم شخصیتوں سے کریں گے ملاقات
آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم اور تلگو دیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش چھ روزہ دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں ۔ سڈنی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ آسٹریلیائی تلگو دیشم ٹیم کی قیادت میں تلگو لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچے اور لوکیش کا استقبال کیا۔تلگو دیشم آسٹریلیا کے صدر وجے اور نائب صدر ستیش کی قیادت میں برسبین، کینبرا، ایڈیلیڈ، ملبورن اور نیو کاسل کے تلگو این آر آئیز سڈنی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ لوکیش کے دورے کے پیش نظر سڈنی میں بڑے پیمانے پر ویلکم فلیکسی لگائے گئے تھے۔لوکیش آج سے 24 تاریخ تک آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ آسٹریلیائی حکومت کی دعوت پر سڈنی پہنچے وزیر نارا لوکیش کا وہاں حکومتی نمائندوں نے خیر مقدم کیا۔
 
 اس دورے کے ایک حصے کے طور پر لوکیش آسٹریلیا میں یونیورسٹیوں کا دورہ کریں گے اور جدید تدریسی طریقوں کا مطالعہ کریں گے۔نارا لوکیش آسٹریلیا کے سڈنی اور ملبورن میں روڈ شو منعقد کریں گے جس کا مقصد 14 اور 15 نومبر کو وشاکھاپٹنم میں ہونے والی سی آئی آئی پارٹنرشپ کانفرنس کیلئے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ وہ کئی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے بات چیت کریں گے اور انہیں ریاست کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے۔ لوکیش آج شام 5 بجے سے 8 بجے تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے احاطے میں تلگو ڈاسپورا سے ملاقات کریں گے۔
 
ساتھ ہی بتا تے چلیں کہ گوگل ڈیٹا سنٹر کے قیام سے وشاکھاپٹنم کی شکل بہت جلد بدلنے والی ہے۔کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے یقین ظاہر کیا کہ امریکہ کے بعد اے آئی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں کی جارہی ہے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم میں گوگل کی سرمایہ کاری کا جواب دیا۔  انہوں نے کہاکہ ہم وشاکھاپٹنم میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 1 گیگا واٹ سے زیادہ کا ڈیٹا سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ ہم 80 فیصد سے زیادہ صاف توانائی استعمال کریں گے۔ تمام سی کیبلز وشاکھاپٹنم سے چلیں گی۔ سندر پچائی نے مزید کہاکہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم خطے کی پوری شکل بدلنے کیلئے کافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ان تمام چیزوں کو وزیر اعظم کی توجہ میں لایا ہے جو ملک کی ترقی کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔