Saturday, October 25, 2025 | 03, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • نیویارک میئر امیدوار جوہران ممدانی کا جذباتی بیان ،کہا-مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا

نیویارک میئر امیدوار جوہران ممدانی کا جذباتی بیان ،کہا-مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 25, 2025 IST

نیویارک  میئر  امیدوار جوہران ممدانی  کا جذباتی بیان ،کہا-مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا
امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوہران ممدانی نے   جمعہ کے روز ایک مسجد کے باہرسے جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں انتخابی مہم کےروز  اول سے ہی مسلمان ہونے پر تنقید کا  نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔میں ہر شہری کیلئے لڑ رہا ہوں۔ اور یہ نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار  ہے کہ یہاں کوئی مسلم  مئیر امیدوار ہے۔
 
ممدانی نے 9/11 حملہ کا کیا ذکر:
 
بتا دیں کہ جوہران ممدانی کی شناخت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں اور رہنماؤں کی جانب سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ممدانی کے مسلمان ہونے اور ہاتھ سے کھانا کھانے پر  بھی ان کا مذاق اڑایا گیا۔ انہو ں9/11 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ  شک کی فضاء میں جینا کسے کہتے ہیں،میں ہمیشہ یا درکھوں گا وہ تعصب جو میں نے دیکھا،کس طرح مسلمان ہونے پر مجھے ائر پورٹ پر  روک لیا گیا ،جیسے میں کسی  حملہ کا سازش کار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مسلم شناخت کبھی نہیں جھوڑیں گے اور وہ ان پر مضبوطی سے قائم ہے ۔
 
ممدانی نے مزید کیا کہا؟
 
ممدانی نے کہا اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی ایک عام نیویارکر کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں گے۔ممدانی نے کہا کہ ہر مسلمان کا یہی خواب ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ کسی دوسرے نیویارکر کی طرح ہی سلوک کیا جائے۔ لیکن نیویارک میں مسلمانوں کو بار بار یہ احساس کرایا گیا کہ وہ دوسرے نیویارکروں کے مقابلے میں اپنی مانگیں کم کریں اور جو کچھ مل رہا ہے، اسی میں خوش رہیں۔
 
ممدانی نے اسلامو فوبیا سے لڑنے کا عزم کیا:
 
اس پالیسی پر بات کرتے ہوئے ممدانی نے کہا کہ اب بس بہت ہوا، وہ اب اپنی مسلم شناخت کو مزید اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ اگر وہ اچھا سلوک کریں گے اور نسلی تعصب کے حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بات پر قائم رہیں گے تو انہیں زیادہ کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سوچ میں غلط تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی شناخت نہیں چھپائیں گے اور اپنی عادات نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیسے کھاتے ہیں، جیسے بولتے ہیں، اسے ویسے ہی برقرار رکھیں گے۔
 
نیویارک کے مئیر کا انتخاب کب؟
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے مئیر کیلئے ارلی ووٹنگ آج سے شروع ہو کر 2نومبر تک جاری رہے گی۔امریکی سروے کے مطابق ڈیموکریٹس کےامیدوار ظہران ممدانی ایک مضبوط امیدوار ہیں،جنکی جیت کی امید قوی ہے۔تاہم مئیر کیلئے انتخابات کیلئے پولنگ چار نومبر کو ہوگی۔جسکے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ نیویارک کا مئیر  کون ہے۔