Thursday, February 26, 2026 | 08 رمضان 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • کواٹر فائنل میں سری لنکا کے امکانا ت ختم، نیوزی لینڈ کی جیت

کواٹر فائنل میں سری لنکا کے امکانا ت ختم، نیوزی لینڈ کی جیت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Feb 25, 2026 IST

 کواٹر فائنل میں سری لنکا کے امکانا  ت ختم، نیوزی لینڈ کی جیت
 نیوزی لینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں سری  لنکن کرٹ ٹیم  کو 61 رنز سے شکست دے کر نہ صرف اہم کامیابی حاصل کی بلکہ سری لنکا کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بھی ختم کر دیے۔میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ کیویز بیٹرز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور اختتامی اوورز میں تیز رفتاری سے رنز بنا کر مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔
 
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئی۔ پاور پلے میں وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز بنا سکی۔ کیوی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
 
میچ کے ہیرو آل راؤنڈر راچن رویندر قرار پائے جنہیں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں بھی 22 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس نے میچ کا پانسہ نیوزی لینڈ کے حق میں پلٹ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے، جبکہ سری لنکا کو ایونٹ سے باہر ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔
 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے کرو یا مرو کی صورتحال والے میچ میں سری لنکا نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست کھا کر ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان مزید کم ہوگیا۔ سری لنکا ناک آؤٹ ہو گیا، حالانکہ اس کے پاس ابھی ایک میچ کھیلنا ہے۔
 
کولمبومیں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے بنایا ۔ نیوزی لینڈ نے دھواں دار انداز میں اننگز کا آغاز کیا، تاہم مڈل میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو قابو کیا اور اسے 86 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کردیا۔ تاہم ساتویں وکٹ پر کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے 48 گیندوں پر 84 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو 7 وکٹوں پر 168 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ 
 
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 47 رنز ب نا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ میک کونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راچن رویندرا نے 32 جبکہ فن ایلن  نے 23 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمانتھا چمیرا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دنتھ ویلالاگے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔   سری لنکا مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پارٹ ٹائمر راچن راویندرا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری نے دو جبکہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

سری لنکا باہر، پاکستان کی مشکلات میں بھی اضافہ

دونوں ٹیموں کے درمیان سپر 8 گروپ 2 کا یہ میچ ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا دونوں کی بقا کیلئے اہمیت کا حامل تھا، جہاں اب شکست کے بعد سری لنکا کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہوگیا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز مزید کم ہوگئے۔