Wednesday, October 15, 2025 | 23, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • جوبلی ہلز ضمنی انتخابات21 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگیاں

جوبلی ہلز ضمنی انتخابات21 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگیاں

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 14, 2025 IST

 جوبلی ہلز ضمنی انتخابات21 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگیاں
حیدرآباد میں موجود جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کےلئے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔  پرچہ نامزدگی کےدوسرے دن 11 امیدواروں نے اپنے پرچہ  نامزدگی داخل کئے۔ پہلے دن یعنی پیر 13 اکتوبر کو 10 امیدواروں نے اپنے پرچہ  داخل کئے تھے۔اس طرح دو نوں میں 21 امیدواروں نے اپنے امیدواری کے پرچہ داخل کئے۔
 
 
الیکشن کمیشن نے بتایاکہ جوبلی ہلز انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے 88لاکھ 45 ہزار رو پئے  ضبط کئے۔ اور ساتھ ہی 225 شراب کی  بوتلس بھی ضبط کئے گئے۔کاغذات نامزدگی  اکتوبر 21 تک قبول کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا عمل 24  اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ضمنی انتخاب اگلےماہ یعنی نومبر کی 11 تاریخ کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی14 نومبر2025 کو ہوگی۔ انتخابی عمل 16 نومبرکو مکمل ہو جائے گا۔
 
 شیخ پیٹ ایم آراو، میں پرچہ نامزدگیاں
کاغذات نامزدگی شیخ پیٹ  ایم اے آر او آفس میں قبول کیے جا رہےہیں ۔ ایم آر او، میں  اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن  نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کا دورہ کیا اور آر او اور اے آر او کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ریٹرننگ آفیسر سائی رام کو ای سی آئی کے قوانین کے مطابق تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ نامزدگی کا عمل آسانی سے چل سکے۔
 
 بی آر ایس  کی امیدوار بدھ کو داخل  کریں گی پرچہ 
بی آر ایس کے صدر کے سی آر نے مگنتی سنیتا گوپی ناتھ کو بی فارم دیا، جو جوبلی ہلز حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی آر ایس کے ٹکٹ اور انتخابی نشان پر حصہ لے رہی ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کی جانب سے انتخابی اخراجات کےلئے 40 لاکھ روپئے کا چیک بھی پیش کیا۔اس موقع پر مگنتی سنیتا گوپی ناتھ کے ساتھ ان کی بیٹیاں، بیٹا، سابق وزیر، مہیشورم ایم ایل اے سبیتا اندرا ریڈی، سابق وزیر، سکندرآباد ایم ایل اے پدماراؤ گوڈ، عنبرپیٹ ایم ایل اے کالیرو وینکٹیش، مشیر آباد ایم ایل اے متھا گوپال، سابق میریلاگڈا ایم ایل اے نلاموتھ بھاسکر راؤ اور دیگر موجود تھے۔ مگنتی گوپی ناتھ کی بے وقت موت کے بعد جوبلی ہلز میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ سنیتا بدھ کو  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا  امکان ہے۔
 
 واضح رہے کہ جوبلی ہلز انتخابات کےلئے  بی آرایس اور کانگریس نےاپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ بی جےپی  نے ابھی اپنے  امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بی آرایس نے ایم سنیتا گوپی ناتھ کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ  کانگریس نے نوین کمار یادو  کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔