اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وقف ایکٹ پر مرکزی حکومت اور این ڈی اے کے اتحادیوں پر سخت تنقید کی ۔ پیر کو آندھرا پردیش کے کرنول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے وقف ایکٹ کو مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں کو چھیننے کا ایک ہتھیار قرار دیا اور این ڈی اے کے اتحادیوں بالخصوص ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو اور جناسینا لیڈر پون کلیان پر سخت حملہ کیا۔
انہوں نے وقف بورڈ ایکٹ پر تلگو دیشم پارٹی اور جنا سینا پارٹیوں کے موقف کی سخت تنقید کی۔اور اے پی کے لوگوں سے آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کو شکست دینے کا مطالبہ کیا۔اویسی نے کہاکہ وائی ایس آر سی پی نے واضح طور پر پارلیمنٹ میں پیش کردہ وقف ایکٹ کی مخالفت کی لیکن ٹی ڈی پی اور جنا سینا پارٹیوں نے اس کی حمایت کی۔ انہوں نے تنقید کی کہ چندرا بابو اور پون کلیان اس قانون کی حمایت کرکے آندھرا پردیش میں مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
جب بات شریعت کی ہو تو ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے:
.@AIMPLB_Official ki janib se Waqf Act 2025 ke khilaf Kurnool, Andhra Pradesh mein protest public meeting | Barrister @asadowaisi ka awaam se khitab. pic.twitter.com/mWxg0EhnMX
— AIMIM (@aimim_national) June 30, 2025
اویسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان دونوں پارٹیوں کی فریب کو سمجھیں۔اور بلدیاتی انتخابات سے ہی اپنے ووٹ کے ذریعے ایسی جماعتوں اور لیڈروں کو سبق سکھائیں۔ اویسی نے وقف قانون کے متعلق کہا کہ،یہ قانون مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں کو چھیننے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جب آپ کی اور میری پہچان مسجد سے ہے۔ہو سکتا ہے کہ ہم مختلف پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔لیکن جب بات شریعت، مسجد کی ہو تو میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ بغیر کسی خوف کے ٹی ڈی پی چھوڑ دیں اور یہ پیغام دیں کہ آپ آئین، شریعت اور مسجد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔