وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ہونے والےحادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ضروری تعاون اور ہم آہنگی یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘مدینہ میں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہونے والےحادثے پر گہرا دکھ ہوا۔ میری ہمدردی ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ہمارا سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔’’سعودی عرب مدینہ کے قریب گزشتہ شب عمرہ زائرین کے ساتھ ہوئے ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر جدہ میں بھارت کے قونصلٹ جنرل میں 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا گیا
وزیراقلیتی بہبود کرن رجیجو کا بیان
مرکزی وزیر برائے اقلیتی اور پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا کہ ہم سفارت خانے کے حکام کے رابطے میں ہیں جو مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب گزشتہ شب عمرہ زائرین کے ساتھ ہوئے ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر جدہ میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل میں 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
کنٹرول ہیلپ لائن
8002440003 (ٹول فری)،
00966122614093, 00966126614276
00966556122301 (واٹس ایپ)
مزید برآں، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجونے کہا کہ ہم اپنے سفارت خانے کے حکام کے رابطے میں ہیں جو مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ سعودی حج و عمرہ وزارت اور دیگر مقامی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ قونصلیٹ کے عملے اور ہندوستانی برادری کے رضا کاروں کی ایک ٹیم مختلف اسپتالوں اور دیگر مقامات پر موجود ہیں۔ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ سفارت خانے اور قونصلیٹ کے حکام تلنگانہ ریاست کے متعلقہ حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیرخارجہ ایس جے شنکر
وز یر خارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں پیز آئے بس حادثہ میں بھارتی شہریوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ سعودی عرب کے مدینہ مین بھارتی شہریوں کےساتھ پیش آئے حادثے سے انتائی دکھ ہوا ہے۔ ریاض میں بھارتی سفارت خانہ جدہ میں بھارت کا قونصل خانہ اس حادثے سے متاثر بھارتی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد گفراہم کر رے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سےھ دلی تعزیت ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی ا کےلئے پراتھنا کرتا ہوں۔
عمرعبد اللہ کا اظہار غم
جموں و کشمیر کےوزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے سعودی عرب کےشہر مدینہ منورہ میں پیرکو پیش آئے المناک سڑک حادثہ پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا ظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔