• News
  • »
  • قومی
  • »
  • پی ایم مودی کا انڈو نیشیائی صدر نے کیا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

پی ایم مودی کا انڈو نیشیائی صدر نے کیا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 06, 2026 IST

پی ایم مودی کا انڈو نیشیائی صدر نے کیا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال
وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ انڈونیشا دورے کا آغازکیا۔ جکارتہ کے ہوائی اڈے پرانڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے شانداراستقبال کیا۔ 2018میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ تعلقات کو فروغ دینے کے بعد پی ایم مودی کا جکارتہ کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ صدر سوبیانتو کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو زیادہ رفتار فراہم کرے گی۔
 
پی ایم مودی نے  ایکس  پر پوسٹ کیا"جکارتہ پہنچا۔ میں صدر پرابوو سوبیانتو کی گرمجوشی سے بہت متاثر ہوا، جنہوں نے ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر میرا خیرمقدم کیا۔ 2018 میں، ہم نے اپنے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک پہنچایا، جس سے ہمارے لوگوں کو بہت سے فوائد حاصل ہوئے،"۔ مختلف شعبوں میں اس شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔
 
وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ صدر پرابوو سوبیانتو اور چار وزراء نے ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا۔پی ایم مودی نے ہوائی اڈے پر ثقافتی پرفارمنس دیکھا۔ انڈونیشیا کی فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہندوستانی وزیر اعظم کے طیارے کے انڈونیشیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے وقت سے ساتھ تھے۔اپنے روانگی کے بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ وہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا میں ہوں گے۔
 
 وزیر اعظم نے 26 جنوری کو کہا۔"2018 میں انڈونیشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران ہندوستان اور انڈونیشیا نے دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھایا۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے بعد اور صدر پرابوو کے ریاستی دورے کے بعد یہ میرا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، جو ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی تھے۔"۔
 
انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط تہذیبی اور عوام کے درمیان تعلقات ہیں، اور یہ دورہ "ہماری کثیر جہتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کو مزید گہرا کرے گا"۔انہوں نے مزید کہا کہ "اس دورے کے دوران، میں انڈونیشیا میں مقیم ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کروں گا اور صدر پرابوو کے ساتھ یوگیکارتا میں پرمبنان مندر کمپلیکس کا دورہ کروں گا، جو ہمارے قریبی ثقافتی تعلقات کا ایک اور قابل ذکر ثبوت ہے۔"پی ایم مودی کے تین ملکوں کے دورے کا پہلا پڑاؤ انڈونیشیا ہے۔ اس کے بعد ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے ہوں گے۔