Sunday, February 01, 2026 | 13, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • وزیر اعظم مودی کی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، غزہ امن منصوبے کی حمایت کی

وزیر اعظم مودی کی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، غزہ امن منصوبے کی حمایت کی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Feb 01, 2026 IST

وزیر اعظم مودی کی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، غزہ امن منصوبے کی حمایت کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بھارت-عرب وزرائے خارجہ کی دوسری میٹنگ کے لیے بھارت آنے والے وزرائے خارجہ، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل اور عرب وفود کے سربراہان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بھارت اور عرب دنیا کے درمیان گہرے اور تاریخی عوامی روابط پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی ،انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور غزہ امن منصوبے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
 
شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے - مودی
 
وزیر اعظم مودی نے ملاقات کی تصاویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور وفود کا خیرمقدم کر کے خوشی ہوئی۔ عرب دنیا بھارت کے وسیع پڑوس کا حصہ ہے، جو گہرے تہذیبی رشتوں، عوام کے درمیان مضبوط روابط اور دیرپا بھائی چارے کے ساتھ ساتھ امن، ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم سے جڑی ہوئی ہے۔ یقین ہے کہ ٹیکنالوجی، توانائی، تجارت اور جدت میں بڑھتا ہوا تعاون نئے مواقع کھولے گا اور ساجھیداری کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
 
بھارت نے غزہ امن منصوبے پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا:
 
وزیر اعظم مودی نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے، لیکن ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن بورڈ میں شمولیت کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو ایک دعوت نامہ بھیجا، جس میں ان سے بورڈ میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی، جسے ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ رمپ نے روس اور اسرائیل کو بھی اس سلسلے میں دعوت نامے بھیجے تھے۔ بھارت ابھی تک اس بورڈ میں شمولیت پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہے۔
 
فلسطین کی حمایت میں بھارت:
 
بھارت-عرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ (IAFMM) میں موجود فلسطینی وزیر خارجہ ورسن اغابیکیان نے میڈیا  سے بات چیت میں  کہا کہ غزہ میں نازک جنگ بندی اور سیاسی حل کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی مطالبات کے درمیان اسرائیل-فلسطین کے درمیان مستقل امن میں بھارت ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں ہے۔انہوں نے کہا:بھارت مصر کے ذریعے امداد بھیجنے والے پہلے ممالک میں سے ایک رہا ہے۔ اس نے ویسٹ بینک میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کی ہے اور مسلسل انسانی بنیادوں پر کھڑا رہا ہے۔
 
واضح رہے کہ یہ ملاقات بھارت اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہے، جہاں بھارت نے فلسطینیوں کی حمایت کو برقرار رکھتے ہوئے غزہ کے امن کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔