Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • !پاک افغان سرحدی تنازع: پاکستان اور طالبان کے درمیان معاہدہ طئے،طورخم بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولا جائے گا

!پاک افغان سرحدی تنازع: پاکستان اور طالبان کے درمیان معاہدہ طئے،طورخم بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولا جائے گا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 18, 2025 IST     

image
پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریب ایک ماہ سے بند طورخم بارڈر کھلنے جا رہا ہے۔ یہ سرحدی گزر گاہ تقریباً ایک ماہ تک بند رہی ،تاہم ذرائع کے مطابق اب 21 فروری سے بند ہونے والے طورخم تجارتی راستے کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل 4 مارچ کو طورخم بارڈر پر صورتحال اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے نتیجے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ ہوا۔ پرتشدد جھڑپوں میں مسلح افواج کے متعدد اہلکار اور عام شہری بھی  مارے گئے ۔
 
سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کو نقصان !
سرحد کی بندش کی وجہ سے دونوں جانب کے تاجروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ ناکہ بندی کے باعث طورخم کراسنگ کے دونوں جانب سینکڑوں مسافر اور مریض، ہزاروں مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا طلوع نیوز نے افغان تاجر زلمے عظیمی کے حوالے سے بتایا کہ "پیر کو طورخم میں دونوں فریقین کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصلے مثبت تھے اور امکان ہے کہ کراسنگ آج یا کل دوبارہ کھل جائے گی۔
 
کیوں بند ہوا تھا طور خم بارڈر؟
میڈیا ریپورٹ کے مطابق طالبان نے مبینہ طور پر سرحدی چوکیوں اور بنکروں جیسی نئی تعمیرات کی ہیں، جن کے بارے میں پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ سابقہ ​​معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اس علاقے کو اپنا سمجھتا ہے اور جب طالبان کے ساتھ تنازعہ بڑھ گیا تو پاکستانی فوج نے کراسنگ بند کر دی۔ اس سے دونوں ملکوں کی تجارت اور روزمرہ کی ضروریات متاثر ہونے لگیں۔ ساتھ ہی بڑھتے ہوئے تنازع کے باعث طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں اور جیرا پوائنٹ پر کھڑی تمام برآمدی گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔