• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • پاکستان: گل پلازہ سانحہ ،36 گھنٹے بعد آگ پر قابو،قریب 14 افراد کی موت کی تصدیق

پاکستان: گل پلازہ سانحہ ،36 گھنٹے بعد آگ پر قابو،قریب 14 افراد کی موت کی تصدیق

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 19, 2026 IST

پاکستان: گل پلازہ  سانحہ ،36 گھنٹے بعد آگ پر قابو،قریب 14 افراد کی موت  کی تصدیق
پاکستان کے کراچی شہر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال گل پلازہ میں،17 جنوری سنیچر کی شب شدید آک لگ گئی،جس میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ،جبکہ اب بھی درجنوں افراد  لا پتہ ہیں،جسکی تلاش جاری ہے،وہیں آگ پر گزشتہ 36 گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔اموات شدہ افراد  میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔
 
 بتا دیں کہ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق شدید آگ لگنے سےاب تک 14 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں یہ بھی خدشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ سے تباہ ہونے والی اس عمارت میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہو سکتے ہیں۔ جسکے پیش نظر ،30 افسران پرمشتمل چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جو کہ امدادی کاروائیاں انجام دے رہی ہیں۔پاکستانی میڈیا کے مطابق تمام ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی تاکہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
 
گل پلازہ کے تاجروں کااحتجاجی مظاہرہ !
 
بتا دیں کہ گل پلازہ کے شاپنگ سینٹر کے میزنائن فلور پر  جب آگ لگی۔  تو یہ آگ تیزی سے گراؤنڈ اور پہلے فلور تک پھیل گئی۔ حکام کے مطابق ہفتہ کی رات 10:26 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی اور فائر ٹینڈر چند ہی منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ شہر کے تمام فائر سٹیشنز کو ایکٹیویٹ کر دیا گیا اور اضافی عملہ طلب کیا گیا۔
 
ادھر، گل پلازہ کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے باوجود سرکاری ردعمل میں تاخیر کی گئی۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کے دیر سے پہنچنے پر غصہ کا اظہار کیا گیا۔ کچھ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد حکام کو اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے پڑے۔
 
واضح رہے کہ سنیچر کی شب گُل پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس پلازے میں جیولری، گھریلو اشیا، کمبل، قالین، بیگز، کراکری اور دیگر مصنوعات کی سینکڑوں دکانیں تھیں۔