Thursday, November 27, 2025 | 06, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کی بیٹی کا انڈسٹری میں داخلہ جلد

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کی بیٹی کا انڈسٹری میں داخلہ جلد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 26, 2025 IST

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کی بیٹی کا انڈسٹری میں داخلہ جلد
بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنی اداکاری اور صلاحیتوں سے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ ان کی فلمیں اور سیریز کو لوگ بہت پسند کر تے ہیں۔ اب پنکج ترپاٹھی کی بیٹی آشی ترپاٹھی بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ بھی بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنائیں گی۔ پنکج ترپاٹھی نے خود اس کی تصدیق کی۔ پنکج نے کہا کہ ان کی بیٹی تھیٹر میں مصروف ہے اور بالی ووڈ میں قدم رکھے گی۔
 
پنکج ترپاٹھی کی بیٹی کا بالی ووڈ میں ڈیبیو
 
میڈیا کے ساتھ بات چیت میں پنکج ترپاٹھی سے پوچھا گیا کہ ان کی بیٹی کا بالی ووڈ میں کب ڈیبیو ہوگا۔ پنکج ترپاٹھی نے جواب دیا، میں ابھی تک نہیں جانتا۔ جب ایسا ہوگا تو میں آپ کو بتاؤں گا فی الحال وہ تھیٹر کر رہی ہے۔
 
آشی ترپاٹھی کا پہلا ڈرامہ
 
پنکج ترپاٹھی کی بیٹی نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ آشی ترپاٹھی  نے اپنا پہلا ڈرامہ پیش کیا، جس کا نام "Lailaaj" تھا۔ اس ڈرامے کو پنکج ترپاٹھی کی بیوی مردولا ترپاٹھی نے پروڈیوس کیا تھا۔
 
 
انہوں نے اپنی بیٹی کے اداکاری کے سفر پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اس نے کہا تھا میں اسے ایک پروڈیوسر کے طور پر نہیں دیکھ رہی تھی، بلکہ ایک ماں کے طور پر۔ میں اسے ایک نقاد کے طور پر بھی دیکھ رہی تھی، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ معاملات کہاں غلط ہو رہے ہیں۔ لیکن اس نے کوئی غلطی نہیں کی، اور مجھے یہ پسند آیا۔
 
کام کے محاذ پر، پنکج ترپاٹھی کو آخری بار فلم ،میٹرو ان دنوں، میں دیکھا گیا تھا۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انہوں نے مونٹی کا کردار ادا کیا۔ وہ Stree 2 میں بھی نظر آئے، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے والی کلیکشن کی۔ اب وہ ایک فیملی انٹرٹینر میں نظر آئیں گے۔ اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ فلم میں ادیتی راؤ حیدری بھی نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایات ورون وی شرما نے کی ہیں۔