Thursday, November 27, 2025 | 06, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • شادی کا مطالبہ: بوائے فرینڈ کے گھر پر گرل فرینڈ کا دھرنا

شادی کا مطالبہ: بوائے فرینڈ کے گھر پر گرل فرینڈ کا دھرنا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 26, 2025 IST

شادی کا مطالبہ: بوائے فرینڈ کے گھر پر گرل فرینڈ کا دھرنا
ملک بھرمیں لوجہاد کے نام پرکئی مسلم نوجوانوں کونشانا بنایا جا رہا ہے۔ لیکن تلنگانہ میں ایک عجیب معاملے دیکھنے میں آیا۔ انوشکا نامی نوجوان خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سلیم سے شادی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سلیم کے گھر پر دھرنے پر بیٹھ گئی ہے۔ خاتون نہ صرف سلیم سے شادی کی ضد کر رہی ہے بلکہ اس مطالبہ کو لیکر  سلیم کے گھرکےسامنے دھرنا منظم کیا ہے۔

انوشکا کو دیگر خواتین کی حمایت 

انوشکا کی مانگ کو لیکر دیگرخواتین  بھی اس کی حمایت میں آئی ہیں۔ اس معاملے میں پولیس  نے مداخلت کی۔ خاتون نے سلیم پراسکو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ سلیم کے گھر والوں نے خاتون کےالزامات کو مسترد کر دیا۔ اور انھیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

 بوائے فرینڈ کے گھر پر دھرنا 

 تلنگانہ کے ضلع منچیریال کے بیلم پلی منڈل کے سوماگوڑیم بھارت کالونی میں بدھ کو ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کے سامنے دھرنا دیا۔ خاتون نے کہاکہ وہ جب تک اس کی شادی  اسکے بوائے فرینڈ کے ساتھ نہیں ہو تی وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کےسامنے سے نہیں ہٹے گی۔ احتجاج کرنے والی خاتون کی حمایت میں خواتین   کے ایک گروپ نے کیا۔ 

8سال سے محبت کا دعویٰ، دھوکہ دینے کا الزام 

اس معاملے میں پولیس  نے مداخلت کی اور  خاتون کو سی آئی آفس لے گئی۔ اس موقع پر  احتجاجی خاتون  انوشا نے بتایا کہ ’سوماگوڑیم کا رہنے والا  شیخ سلیم  سنگارینی   میں کام کرتا ہے۔ انوشا نے دعویٰ کیا کہ وہ  8 سال سے سلیم سے محبت کرتی ہے۔ اس نے الزام لگایاکہ  سلیم نے اسکو ہرطرح سے استعمال کیاہے، سب کے سامنے میری غلط تصویر کشی کی۔ اور اب مجھ سے شادی سےانکار کر رہا ہے۔انھوں نے دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا  ہے۔

بوائے فرینڈ سے شادی ہونے تک احتجاج کی ضد

 بتایا جا رہا ہےکہ  پولیس  نے اس معاملے پراس سے قبل  مقدمہ  درج لیا  تھا  ۔ اور  سلیم کو  45   دن قید کی سزا سنائی گئی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ تاہم سلیم کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انوشکا  نے بتایاکہ سلیم کی  29 تاریخ کو دوسری لڑکی سے شادی طے پائی اور اسکی اطلاع ملتے ہی انوشکا نے احتجاج شروع کیا۔ انوشکا  نے واضح کیا کہ جب تک اس کی سلیم سے شادی نہیں ہو جاتی اورانھیں انصاف نہیں مل جاتا وہ  اپنا احتجاج جاری رکھیں گیں۔

 سلیم کے گھروالوں کاخاتون پرالزام 

ادھرسلیم کے گھر والے بھی اس شادی کےلئے راضی نہیں ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ انوشکا جان بوجھ کر پریشان کر رہی ہے۔ اورغیر ضروری  ہراساں کر رہی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اس خاتون نے ہمارے پورے خاندان کو تباہ کر دیا ہے، اور اب ہمارا خاندان ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کر نے پرغور کررہا ہے۔

 پولیس کی مداخلت 

 ادھرپولیس نوجوان سلیم کے گھر والوں کو مندامری سی آئی آفس لے گئی۔ بعد میں، کاسی پیٹا انچارج ایس آئی بورا رویندر کی قیادت میں، پولیس نے نوجوان خاتون کو سمجھایا اور اسے مندامری سی آئی کے دفتر بھی لے گئی۔ احتجاج کرنے والی نوجوان خاتون کی حمایت امبیڈکر سنگم خواتین کی لیڈر مدیلا بھوانی، کمیرا انوشا اور دیگرشامل ہیں۔