Saturday, July 05, 2025 | 10, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • جھوٹے پروپگنڈہ کے ذریعہ لوگوں کو زیادہ دن تک بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ چندرابابو کا تاثر

جھوٹے پروپگنڈہ کے ذریعہ لوگوں کو زیادہ دن تک بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ چندرابابو کا تاثر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 03, 2025 IST     

image
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ عارضی ہے اور لوگوں کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کیا ہے وہ مستقل ہوگا۔ کپم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جھوٹے پروپیگنڈے سے سیاست کرنے کی عادت نہیں ہے۔ چندرابابو نے وائی ایس آر سی پی قائدین پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے چندرایا کی موت پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کا الزام لگایا۔
 
انہوں نے کہا کہ جو کوئی گاڑی کے نیچے گرتا ہے اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا جاتا لیکن وائی ایس آر سی پی لیڈروں کو یہ بنیادی آگاہی تک نہیں تھی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کو بغیر انسانیت کے درختوں میں پھینک دیا گیا۔ چندرا بابو نے الزام لگایا کہ وہ اس واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ چندرابابو نائیڈو اس وقت اپنے انتخابی حلقہ کپم کے دورہ پر ہے۔ 
 
وہیں آندھرا پردیش کے وزیر کے درگیش نے  مرکزی وزیر سربانند سونووال کے ساتھ کارڈیلیا کروز شپ کو عملی طورپر جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر درگیش نے کہاکہ ہمارے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو، ہندوستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی گاری کے خیالات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے اس ریاست میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے کی کوششوں سے ہم سب واقف ہیں۔ اس ریاست میں نئی ​​پالیسیوں میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کو بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ریاستی وزیر نے مزید کہاکہ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو ریاست میں سیاحت کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ ملازمتیں بھی فراہم کی جاسکیں۔