Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • شاہباد ڈیری قتل کیس میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، ایک سال سے مفرور مرکزی ملزم گرفتار

شاہباد ڈیری قتل کیس میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، ایک سال سے مفرور مرکزی ملزم گرفتار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 22, 2025 IST     

image
دہلی کے شاہباد ڈیری علاقے میں گزشتہ سال سنی نامی نوجوان کے قتل کیس میں دہلی پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے ۔ مرکزی ملزم رحمان خان عرف زبیر (24) جو تقریباً 12 ماہ سے مفرور تھا، کو کرائم برانچ کی ٹیم نے یوپی کے ہردوئی سے گرفتار کیا ہے۔ رحمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سنی کو بے دردی سے قتل کرنے کے کیس میں مطلوب تھا۔ڈی سی پی ہرش اندورا نے بتایا کہ پولیس جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اجے نامی نوجوان کا سنی کے ساتھ پرانا تنازعہ تھا۔ اس دشمنی کی وجہ سے اجے نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر سنی کو گھیر لیا اور اس کی بے دردی سے پٹائی اور چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
 
ڈی سی پی نے کہا کہ اے سی پی نریندر بینیوال کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ خفیہ معلومات اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر ٹیم نے ہردوئی میں جال بچھا کر ملزم رحمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران رحمان نے اعتراف کیا کہ اجے عرف مودی کا سنی کے ساتھ پرانا جھگڑا تھا اور واقعہ کے دن ایک سازش کے تحت سنی پر اپنے ساتھیوں گڈو، ددو، چیتن، دیپک عرف دیپو، روشن، پرکاش، ساگر وغیرہ کے ساتھ مل کر حملہ کیا گیا۔
 
ڈی سی پی نے کہا کہ اجے نے لڑائی کے آغاز میں سنی کو تھپڑ مارا اور پھر سب نے اسے مارنا شروع کردیا۔ آخر کار اجے نے چاقو نکال کر سنی کو مار ڈالا۔ ڈی سی پی کے مطابق رحمان نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور مالی تنگی کی وجہ سے مزدوری کرتا تھا۔ وہ بری صحبت میں پڑ کر جرائم کی دنیا میں داخل ہوا اور بالآخر قتل جیسے سنگین کیس میں پھنس گیا۔
 
کیا ہے پورا معاملہ ہے:
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 جون 2024 کی رات کو 28 سالہ سنی کو شاہباد ڈیری کے علاقے میں زخمی حالت میں پایا گیا ۔ اہل خانہ نے اسے روہنی کے بی ایس اے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ سنی کے جسم اور شرمگاہ کے قریب چاقو کے شدید نشانات تھے۔ اس سلسلے میں تھانہ شاہبادڈیری میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم اس معاملہ میں رحمن کو مر کزی ملزم قرار دیا گیا،جسکے بعد سے گزشتہ یک سال سے رحمن مفرورتھا۔جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔