Monday, October 06, 2025 | 14, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فرانس میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ

فرانس میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 06, 2025 IST

فرانس میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ
فرانس میں ایک بڑی سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرانسیسی صدر کے دفتر نے سیبسٹین کے استعفیٰ کی تصدیق کر دی ہے۔ سیبسٹین لیکورنو نے نئی کابینہ کی تقرری کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ استعفیٰ دے دیا۔صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے اعلان کیا کہ وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے پیر 6 اکتوبر کو حکومت کی تشکیل کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ 27 دنوں کے مختصر دورِ اقتدار کے بعد لیکورنو کے استعفیٰ نے انہیں فرانس کی حالیہ تاریخ میں سب سے کم عرصے تک عہدے پر رہنے والا وزیراعظم بنا دیا۔
 
لیکورنو چار ہفتے قبل ہی وزیراعظم بنے تھے:
 
میکرون نے انہیں چار ہفتے قبل ہی وزیراعظم مقرر کیا تھا اور اتوار 5 اکتوبر کی شام کو لیکورنو نے اپنی کابینہ تشکیل دی تھی، جو تقریباً سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو کی کابینہ جیسی ہی تھی۔ لیکن فوراً ہی اختلافات واضح ہو گئے، کیونکہ حکمراں اتحاد کے اندر کئی جماعتوں کے ارکان نے تبدیلیوں کی کمی پر تنقید کی تھی۔
 
دریں اثنا، دائیں بازو کی راسمبلمںٹ نیشنل (آر این) کے صدر جارڈن بارڈیلا نے جلد انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، انتخابات اور نیشنل اسمبلی کو تحلیل کیے بغیر استحکام ممکن نہیں۔
 
میکرون کے استعفیٰ کا مطالبہ کس نے کیا؟
 
مقامی میڈیا کے مطابق، بائیں بازو کی لا فرانس انسومیس (ایل ایف آئی) پارٹی کے رہنما ژاں-لوک میلانشوں نے میکرون کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ایک قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایل ایف آئی کی ایک اہم رکن ماتھیلڈ پینوٹ نے لیکورنو کے استعفیٰ کے بعد میکرون کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں کہا، "الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ میکرون کو جانا ہوگا۔
 
ستمبر کے آغاز میں، میکرون نے گہرے ہوتے سیاسی بحران کو کم کرنے کے لیے ہی لیکورنو کو اپنے صدارتی دور کا ساتواں وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ فرانسیسی سیاست اس وقت سے ہنگامہ خیزی کے دور سے گزر رہی ہے۔ لیکورنو سے قبل سابق وزرائے اعظم بائرو اور مائیکل بارنیئر بجٹ کے حوالے سے کافی تنقید کی زد میں آئے تھے۔
 
فرانس میں سیاسی انتشار :
 
فرانس کی سیاست کچھ عرصے سے ہنگامہ خیز رہی ہے، خاص طور پر جب سے میکرون نے گزشتہ سال قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے مقننہ میں شدید تقسیم ہو گئی تھی۔ قومی اسمبلی میں دائیں بازو اور بائیں بازو کے قانون سازوں کے پاس 320 سے زیادہ نشستیں ہیں، جب کہ سینٹرسٹ اور اتحادی قدامت پسندوں کے پاس 210 نشستیں ہیں۔