وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔
یو ایس پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کی سرگرمی کے بعد Puerto Rico اور Virgin Islands کے لیے سونامی الرٹ جاری کیا۔ تاہم بعد میں انتباہات کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ پہلے زلزلے کی شدت 7.1 تھی، جس کا مرکز کراکس سے تقریباً 168 کلومیٹر مغرب میں وینزویلا کے کیریبین ساحل کے مغرب میں تھا۔ادھر، ساحلی ریاست فالکون (Falcón) کے گورنر وکٹر کلارک (Víctor Clark) نے بتایا کہ وہاں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔کراکس کے اسپتالوں نے بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے پیش نظر ہنگامی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسپتال کے عملے کو زخمیوں کے علاج کے لیے رات کی شفٹ میں اضافی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔چالیس سیکنڈ بعد، اسی علاقے میں 7.5 شدت کا ایک مضبوط زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز مورون سے تقریباً 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے ، جس نے متاثرہ علاقوں میں مزید شدت پیدا کی۔
ادھر وینزویلا کےعبوری صدر Delcy Rodriguez نے جمعرات کو کہا کہ کم از کم 32 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، انتباہ دیا کہ اعداد و شمار بڑھ سکتے ہیں کیونکہ دارالحکومت کے قریب لا گویرا سمیت سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں سے اطلاعات کا آنا جاری ہے۔حکام اور مانیٹرنگ ایجنسیوں کے مطابق جمعرات کی صبح وینزویلا میں یکے بعد دیگرے طاقتور زلزلے آئے، جس سے دارالحکومت کراکس میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ دو زلزلے، جن کی شدت 7.1 اور 7.5 تھی،اس صدی میں لاطینی امریکی ملک میں آنے والے سب سے زیادہ طاقتور تھے۔
وینزویلا کی عبوری صدر Delcy Rodriguez سرکاری ٹیلی ویژن پر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وینزویلا کا Maiquetía ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں کئی ریاستوں کو زلزلے سے نقصان پہنچانے کے بعد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
نوٹ: وینزویلا میں ہلاکتوں اورمالی و جانی نقصان کی تصدیق سرکاری طور پر نہیں کی گئی۔