Thursday, October 30, 2025 | 08, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • صدر دروپدی مرمو نے رافیل میں اڑان بھری، ایسا کرنے والی پہلی صدر

صدر دروپدی مرمو نے رافیل میں اڑان بھری، ایسا کرنے والی پہلی صدر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 29, 2025 IST

صدر دروپدی مرمو نے رافیل میں اڑان بھری، ایسا کرنے والی پہلی صدر
ہندوستان کی پہلی قبائلی خاتون صدر دروپدی مرمو نے ہندوستانی فضائیہ کا رافیل لڑاکا طیارہ اڑا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کی ۔ یہ تاریخی لمحہ ہریانہ کے امبالہ ایئر فورس اسٹیشن پر ریکارڈ کیا گیا، جہاں صدر نے ذاتی طور پر IAF کا جدید ترین لڑاکا طیارہ اڑایا۔ اس پرواز کے ساتھ صدر مرمو نے نہ صرف تینوں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر اپنے کردار کا مظاہرہ کیا بلکہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں، تکنیکی ترقی اور خود انحصار ہندوستان کے وژن کو بھی ایک نئی جہت دی۔
 
صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو ہریانہ کے امبالہ ایئر فورس اسٹیشن سے رافیل لڑاکا طیارے میں اڑان بھری۔ اس کے ساتھ ہی وہ رافیل اڑانے والی پہلی صدر بن گئیں۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں اپریل میں ہوئے دہشت گرد حملے کا بدلہ لینے کے لیے اسی ایئر فورس اسٹیشن سے 'آپریشن سندور' مہم شروع کی گئی تھی۔ تب رافیل نے سرحد پار 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر کے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ 
 
اس سے پہلے سوخوئی پر سوار ہو چکی ہیں صدر:
 
صدر مرمو نے اس سے پہلے اپریل 2023 میں آسام کے تیجپور ایئر فورس اسٹیشن پر سوخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں اڑان بھری تھی، جس کے ساتھ ہی وہ بھارت کی تیسری صدر اور دوسری خاتون سربراہِ مملکت بنی تھیں۔ صدر مرمو سے پہلے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام اور پرپرتیبھا پاٹل نے بالترتیب 8 جون 2006 اور 25 نومبر 2009 کو پونے کے قریب لوہیگاؤں واقع ایئر فورس اسٹیشن پر سوخوئی-30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں اڑان بھری تھی۔
 
آپریشن سندور میں رافیل کا استعمال کیا گیا:
 
فرانسیسی ایرو اسپیس کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کی تیار کردہ رافیل لڑاکا طیارے کو ستمبر 2020 میں امبالہ میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ پہلے 5 رافیل طیارے 27 جولائی 2020 کو فرانس سے آئے تھے۔ انہیں 17 سکواڈرن، 'گولڈن ایرو' میں شامل کیا گیا۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج نے 7 مئی کو 'آپریشن سندور' میں رافیل کا استعمال کیا تھا۔