مغربی بنگال کے نندی گرام میں جمعرات کو رتھ یاترا کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے کم از کم 15 عقیدت مند زخمی اور 10 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ نندی گرام میں تیکھلی (Tekhali ) رتھ یاترا فیسٹیول کمیٹی کے زیر اہتمام رتھ یاترا جلوس کے دوران اس وقت پیش آیا جب رتھ کا اوپری حصہ 11,000 وولٹ کی ہائی ٹینشن پاور لائن سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے۔
تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے تقریباً 10 کو نندی گرام سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔مغربی بنگال کے وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے جمعرات کو اسکون (ISKCON) کے زیر اہتمام کولکتہ رتھ یاترا کا افتتاح کیا، اور شدید بارش کے دوران ضلع پوربا میدنی پور کے تملوک اور میچیڈا (Mecheda)میں تہواروں میں شرکت کی۔
سی ایم ادھیکاری نے اسکون کی رتھ یاترا میں حصہ لیا۔
پیلے رنگ کے کرتہ اور سفید دھوتی میں ملبوس، سی ایم ادھیکاری نے جنوبی کولکتہ میں البرٹ روڈ پر اسکون کی رتھ یاترا میں حصہ لیا، اور جلوس کے افتتاح کے موقع پر رسمی طور پر رتھ کی رسیاں کھینچیں۔ مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ کا ہر سال کی طرح اس سال بھی شرکت کا رواج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ میں نےرادھامادھو جی کی 'آرتی' کی تھی۔ مجھے اس عظیم تہوار کا حصہ بننے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں پہلے بھی کئی بار یہاں آ چکا ہوں اور پربھوپادا کو خراج عقیدت پیش کر چکا ہوں۔ یہ میرے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
سی ایم ادھیکاری نے دیوتاؤں کی 'منگل آرتی' کی۔
اسکون (ISKCON) مندر میں، ادھیکاری نے دیوتاؤں کی 'منگل آرتی' کی۔ سی ایم ادھیکاری نے کہا کہ کولکتہ میں اسکون مندر میں ،میں نے ان کے کمرے میں اپنا احترام پیش کیا۔ ہم ایک ہیریٹیج کمیشن تشکیل دے رہے ہیں۔۔بعد میں، ادھیکاری نے پربا میدنی پور ضلع میں تملوک میں صدیوں پرانے مہا پربھو مندر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رتھ یاترا کا افتتاح کیا اور وشنو کیرتن میں استعمال ہونے والا روایتی ڈھول 'کھول''khol' بجایا۔
مہیش اور دیگھہ میں جگن ناتھ مندر سمیت ریاست بھر میں رتھ یاترا کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ریاست بھر سے عقیدت مندوں نے ہگلی ضلع کے مہیش کی رتھ یاترا میں حصہ لینے کے لیے گئے، جسے ملک کی قدیم ترین رتھ یاترا میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس تقریب کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ایک بڑامیلہ بھی تھا جس میں لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ جہاں سینکڑوں لوگ صبح سے ہی بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالابھدر اور دیوی سبھدرا کی ایک جھلک کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
میلوں کے ساتھ رتھ یاترا بھی نادیہ، بنکورا اور پرولیا اضلاع میں منعقد کی گئیں۔ شمالی بنگال کے سلی گوڑی میں، ہزاروں لوگوں نے اسکون کے زیر اہتمام رتھ یاترا میں شرکت کی۔ اس تہوار نے درگا پوجا کی تیاریوںکا آغاز بھی کیا، کئی کمیونٹی پوجا منتظمین نے 'کھتی پوجا' کی-