Monday, November 17, 2025 | 26, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • رشبھ پنت نےرقم کی تاریخ ، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والےبنے بھارتی بلے باز

رشبھ پنت نےرقم کی تاریخ ، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والےبنے بھارتی بلے باز

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 15, 2025 IST

رشبھ پنت نےرقم کی تاریخ ، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والےبنے بھارتی بلے باز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پہلا چھکا لگاتے ہی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ اب بھارت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کھلاڑی نے سابق اوپنر بلے باز ویرندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سہواگ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 90 چھکے لگائے تھے۔
 
 بھارت کے لیے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز:
 
سہواگ نے 103 ٹیسٹ میچز کی 178 اننگز میں 90 چھکے لگائے تھے۔ پنت نے صرف 48 ٹیسٹ میچز کی 83 اننگز میں ہی ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے روہت شرما ہیں۔ انہوں نے بھارت کے لیے 67 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 116 اننگز میں 88 چھکے لگائے تھے۔ رویندر جڈیجا 80 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
 
 پنت نہیں کھیل سکے بڑی اننگ:
 
پنت بھارت کی پہلی اننگ میں 24 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگ میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کی سٹرائیک ریٹ 112.50 رہی۔ اس کھلاڑی نے اب تک 48 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 83 اننگز میں 44.84 کی اوسط سے 3,453 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کے بلے سے 8 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔ ان کا بہترین سکور 159*رنز رہا ہے۔
 
ویبھو سوریاونشی نے ایک اور اہم کارنامہ :
 
بہار کے 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے ایک اور اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے 2025 کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں انڈیا اے کے لیے کھیلتے ہوئے 32 گیندوں میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے یہ تاریخی کارنامہ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں انجام دیا۔ ویبھو سوریاونشی نے 17 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، اگلے 50 تک پہنچنے کے لیے 15 گیندیں لگیں۔ انھوں نے سنچری تک پہنچنے کے لیے 10 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔
 
ویبھو سوریاونشی نے اس میچ میں 42 گیندوں پر 15 چھکے اور 11 چوکے لگا کر 144 رنز بنائے۔ یہ ہندوستان کے لیے T20 کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ابھیشیک شرما اور ارول پٹیل کے پاس ہے جنہوں نے 28 گیندوں پر سنچری بنائی۔
 
 آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کرکٹر :
 
ویبھو سوریاونشی  آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کرکٹر ہے۔ انہوں نے 14 سال 32 دن کی عمر میں صرف 35 گیندوں میں آئی پی ایل کی سنچری بنائی۔ یہ انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔
 
بھارت کے لیے تیز ترین T20 سنچریاں:
 
بھارت کے لیے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچریوں کا ریکارڈ ابھیشیک شرما اور ارول پٹیل کے پاس ہے۔ دونوں نے 28 گیندوں میں سنچریاں اسکور کیں۔ رشبھ پنت نے بھی ٹی 20 کرکٹ میں 32 گیندوں میں سنچری بنائی ہے۔