Saturday, February 07, 2026 | 19, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • اجیت پوار کی موت کو لے کر، روہت پوار نے اٹھائے کئی سوالات

اجیت پوار کی موت کو لے کر، روہت پوار نے اٹھائے کئی سوالات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 07, 2026 IST

اجیت پوار کی موت کو لے کر، روہت پوار نے اٹھائے کئی سوالات
بارامتی سے رکن اسمبلی روہت پوار نے اجیت پوار کی موت کو لے کر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے عوام کے ذہنوں میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں۔ روہت پوار نے واضح کیا کہ وہ براہ راست کسی سازش یا بم دھماکے جیسی بات نہیں کہہ رہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے کے پیچھے کچھ اور وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، اجیت پوار کی موت کو لے کر نہ صرف سماج میں بلکہ خاندان کے اندر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ روہت پوار نے بتایا کہ وہ 10 فروری کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس پورے معاملے سے متعلق معلومات عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران خاندان کے اندر کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔
 
انتخابات میں ’دادا‘ اکیلے ہی مہم چلاتے تھے، روہت پوار
 
بارامتی کے رکنِ اسمبلی روہت پوار نے کہا کہ ’دادا‘ خود ہی تنہا انتخابی مہم چلایا کرتے تھے اور کارکنوں کے لیے مختلف علاقوں میں جا کر محنت کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے کارکنوں کے حوالے سے سنجیدہ رہتے تھے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے ذاتی طور پر کوشش کرتے تھے۔ اس بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے اور لوگ اس معاملے سے جڑی مزید معلومات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
 
اجیت پوار کا  28 جنوری کو ایک حادثے میں موت ہو گئی تھی 
 
،مہاوتی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا، اور آنجہانی اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شامل ہیں۔ اجیت پوار کی 28 جنوری کو بارامتی، پونے میں ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہو گئی اور ان کی اہلیہ سنیترا پوار نے 31 جنوری کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔