Thursday, September 10, 2026 | 26 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • نان کمیٹل‘ ٹی شرٹ نے چھیڑی 2027 ورلڈ کپ کی بحث

نان کمیٹل‘ ٹی شرٹ نے چھیڑی 2027 ورلڈ کپ کی بحث

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Sep 10, 2026 IST

نان کمیٹل‘ ٹی شرٹ نے چھیڑی 2027 ورلڈ کپ کی بحث
روہت شرما جلد ہی ٹیلی ویژن کی دنیا میں نئے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ وہ گیم شو ’فیملی فل ہاؤس‘ کی میزبانی کریں گے۔ حال ہی میں روہت نے شو کے سیٹ پر اپنے پہلے دن کی جھلک شیئر کی اور اس نئے سفر کو لے کر اپنے جوش کا اظہار کیا۔ اب شو کے سیٹ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیوں  میں روہت کی ٹی شرٹ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ روہت نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، جس پر ’ نان کمیٹل‘ لکھا ہوا تھا۔ اس کا مطلب ہے کسی معاملے پر حتمی فیصلہ یا عزم ظاہر نہ کرنا۔
 
سوشل میڈیا پر کچھ مداحوں نے روہت کی ٹی شرٹ پر لکھے اس لفظ کو بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے ایک پرانے بیان سے جوڑ دیا۔ اگرکر نے اکتوبر 2025 میں کہا تھا کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما 2027 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے معاملے پر ’نان کمیٹل‘ ہیں۔ روہت شرما کا شو ’فیملی فل ہاؤس‘ 19 ستمبر 2026 کو سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن اور سونی لِو پر نشر ہوگا۔
 
اس سے پہلے جاری کی گئی پسِ پردہ ویڈیوں میں بھی روہت کو شو کے نئے ماحول سے واقف ہوتے دیکھا گیا تھا۔ کرکٹ کے میدان سے ٹی وی اسٹوڈیو تک ان کا یہ سفر ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے۔ میزبان کے طور پر انہیں حاضر جوابی، لوگوں سے بات چیت اور ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔
 
شو کے سیٹ پر روہت کے لیے ایک خاص لاؤنج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ان کی مشہور جرسی فریم کرکے لگائی گئی ہے، جبکہ دیوار پر ’ہٹ مین‘ لکھا ہوا ہے۔ شیلف پر ان کا ہیلمٹ اور بلا بھی رکھا گیا ہے۔ لاؤنج کو نیلے رنگ میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے اس میں کھیلوں کا انداز نمایاں ہوتا ہے۔
 
روہت اب کرکٹ کے میدان کے بجائے ٹی وی اسٹوڈیوں میں اپنی میزبانی کی صلاحیت دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ کرکٹ شائقین انہیں پرسکون انداز، بڑے میچوں میں تحمل اور بے ساختہ مزاح کے لیے جانتے ہیں۔ ’فیملی فل ہاؤس‘ میں ناظرین کو روہت کا ایک مختلف انداز دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ شو کی پہلی شوٹنگ کے ساتھ ہی روہت کا کرکٹ پچ سے ٹیلی ویژن اسٹوڈیوں تک کا نیا سفر شروع ہوگیا ہے۔