Saturday, September 05, 2026 | 21 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • بگ باس20 کےسیٹ پر سلمان خان کو غصہ کیوں آیا؟

بگ باس20 کےسیٹ پر سلمان خان کو غصہ کیوں آیا؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 05, 2026 IST

بگ باس20 کےسیٹ پر سلمان خان  کو غصہ کیوں آیا؟
 بالی ووڈ کے سْپر اسٹار سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 20ویں سیزن کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ شو کا نیا سیزن 6 ستمبر سے نشر ہونے جا رہا ہے۔ سلمان خان ایک بار پھر شو کے میزبان کی حیثیت سے نظر آئیں گے۔

 سلمان خان کو غصہ کیوں آیا

شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچے سلمان خان کو ایک منفرد کاؤ بوائے انداز میں دیکھا گیا۔ اس دوران وہ پاپرازی کے سامنے تصاویر کے لیے پوز دیتے نظر آئے، تاہم ایک موقع پر فوٹوگرافرز کی جانب سے مسلسل پوز دینے کی درخواست پر سلمان خان قدرے برہم دکھائی دیے۔

مجھے کیمرے کےسامنے کی ضرورت نہیں

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سلمان خان پاپرازی کے لیے پوز کرتے ہوئے انہیں اسٹیج سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے نظر آتے ہیں۔ جب  یہی صورتحال برقرار رہی تو اداکار نے کہا، ’’یہ میرا کام نہیں ہے۔ مجھے کیمرے کے سامنے آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

  سلمان کو کس بات پر آیاغصہ 

ویڈیو کے آخر میں جب پاپرازی نے دوبارہ ان سے تصاویر کے لیے پوز دینے کی درخواست کی تو سلمان خان کچھ ناراض دکھائی دیے۔ انہوں نے قدرے جھنجھلائے ہوئے انداز میں کہا، ’’فوٹوز… فوٹوز… فوٹوز۔‘‘ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں اصل میں کس بات پر غصہ آیا تھا۔

کاؤ بوائے لک میں نظر آئے سلمان

بگ باس 20 کے سیٹ پر سلمان خان نے کاؤ بوائے   کےمماثل  لباس زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے گہرے بھورے رنگ کی لیدر کاؤ بوائے ہیٹ کے ساتھ نیوی بلیو ٹی شرٹ اور اولیو گرین ویسٹ پہنی ہوئی تھی۔ انہوں نے ڈینم، سلور ڈیزائن والی بیلٹ اور اپنے مخصوص فیروزی رنگ کے بریسلیٹ کے ساتھ اپنا انداز مکمل کیا۔سلمان خان نے پہلے اکیلے پاپرازی کے لیے پوز کیا، بعد ازاں ان کی درخواست پر فوٹوگرافرز کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

بگ باس کے 20ویں سیزن کی میزبانی بھی سلمان کے پاس

’بگ باس‘ کا نیا سیزن اس مقبول ہندی ریئلٹی شو کی 20ویں قسط ہے۔ سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور سیزن کا پریمیئر 6 ستمبر کو مقرر ہے۔سلمان خان طویل عرصے سے ’بگ باس‘ کا چہرہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے 2010 میں بگ باس سیزن 4 سے اس شو کی میزبانی سنبھالی تھی۔ اس وقت انہوں نے امیتابھ بچن کی جگہ میزبان کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس کے بعد سے سلمان خان شو کے ساتھ مسلسل جڑے ہوئے ہیں اور ’بگ باس‘ کی مقبولیت میں ان کی میزبانی کو بھی اہم قرار دیا جاتا ہے۔

 فوٹو گرافرز میں مقابلہ 

6 ستمبر سے شروع ہونے والے بگ باس 20 شو کے پریمیئر ایپی سوڈ کی شوٹنگ جمعہ کی شام کو ہوئی۔ اس موقع پر پاپرازیوں نے سلمان کی تصاویر لینے کیلئے ایک  دوسرے سے مقابلہ کیا۔ اس سلسلے میں کچھ فوٹوگرافروں نے انہیں 'بابا' کہہ کر تصویریں   کھینچے کےلئے ان کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
 
 بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کے صبر کا پیمانہ  اچانک  پھوٹ پڑا۔ "بابا؟ یہ تیرا کام نہیں ہے۔ مجھے کیمرے کے سامنےآنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔اس طرح کے واقعات سلمان اور پاپارازی کے درمیان کئی بار ہو چکے ہیں۔ تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس جھگڑے کے بعد سلمان نے کچھ فوٹوگرافروں کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ دوسری جانب انہوں نے بگ باس 20 کے سیٹ سے کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

بگ باس میں کون کون حصہ لےرہےہیں؟

6 ستمبر 2026 کو بگ باس 20 کا پریمیئر،  کی میزبانی سلمان خان نے ٹیلی ویژن کے ممتاز اداکاروں، اثر و رسوخ  والی شخصیات اور کھلاڑیوں بھی شامل ہیں ۔تصدیق شدہ اور رپورٹ شدہ مقابلہ کرنے والے میں
 میری کوم - لیجنڈری باکسر 
 کنیکا من - مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ 
ماہی وج - ٹی وی اداکارہ اور شخصیت 
ایشا ریکھی - اداکارہ اور ماڈل 
خوشی دوبے - ٹیلی ویژن اداکارہ 
امرپالی دوبے - بھوجپوری سنیما اسٹار 
 فیصل خان-اداکار اور   ڈانسر
قاضی تو قیر-سنگر ریئل ٹی وی اداکار
 کشل تنور (گلو) - مقبول ڈیجیٹل شخصیت 
عرشفہ خان - سوشل میڈیا انفلنسر اور اداکارہ 
امان گاندھی - ٹیلی ویژن اداکارہ 
اْدتی سنگھ - انفلنسر اور ماڈل
 ریتی تیواری - ٹی وی شخصیت
 روہید خان - Reality participant/actor
 یونگ ڈی ایس اے (ہرش وجے ماچارے) راپر
سوک چکراوتی - Media personality
 گیتا بسرا- اداکارہ
آصف خان - اداکار
لو گل اور ریا اہیر -Competing via the pre-launch "Fans Ka Faisla" audience poll 

 بگ باس  کیا ہے؟

بگ باس بھارت کا ایک انتہائی مقبول رئیلٹی ٹیلی ویژن شو ہے جو ڈچ شو "بگ برادر" کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ 
بگ باس کی تفصیل طریقہ کار: اس شو میں مختلف نامور شخصیات (سیلیبریٹیز) کو ایک بند گھر میں کئی مہینوں کے لیے باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع کر کے رکھا جاتا ہے۔
نگرانی: گھر کے اندر موجود افراد پر ہر وقت کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جاتی ہے اور "بگ باس" کی صوتی ہدایات کے مطابق مختلف ٹاسک کروائے جاتے ہیں۔
خروج اور فاتح: ناظرین کی رائے اور ووٹنگ کی بنیاد پر ہر ہفتے ایک امیدوار کو گھر سے بے دخل کر دیا جاتا ہے، جبکہ آخر میں آخری تک  رہنے والے شخص کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
انعام:بگ باس کے فاتح کو 50 لاکھ روپئے انعام دیا جا تا ہے۔
 زبانیں اور میزبان: یہ شو ہندی کے علاوہ تمل، تلگو، کنڑ، مراٹھی اور بنگالی سمیت کئی بھارتی زبانوں میں نشر کیا جاتا ہے۔ ہندی ورژن کی میزبانی طویل عرصے سے سپر اسٹار سلمان خان کر رہے ہیں۔