Saturday, January 31, 2026 | 12, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • سنیترا پوار نے مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ کے طور پرلیاحلف

سنیترا پوار نے مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ کے طور پرلیاحلف

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 31, 2026 IST

سنیترا پوار نے مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ کے طور پرلیاحلف
 
سنیترا پوار نے مہاراشٹر کی پہلی خاتون ڈپٹی چیف منسٹر کا حلف لیا۔اجیت پوار کے  طیارہ  حادثہ   میں انتقال کے بعد کابینہ میں خالی اس جگہ کواُنکی بیوہ کے ذریعہ پُرکرتے ہوئے،مہایوتی حکومت خودکومستحکم دکھانے کی کوشش کررہی ہے۔ سنیترا پورار نے  شوہر کے موت کے تین بعد ہی  حکومت میں اہم ذمہ داری سنبھالی ۔دوسری طرف شرد پوار نے بھی  سیاسی حلقوں میں نئی قیاس آرائی چھیڑ دی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اجیت پوار کی خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہیں ۔

 مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ

طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئےاجیت پوار کی  بیوہ  سنیترا پوار نے مہاراشٹر کی  نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر آچاریہ دیوورت نے ہفتہ کی شام ممبئی کے لوک بھون میں انہیں حلف دلایا۔ سنیترا پوار مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ این سی پی لیڈروں اور کارکنوں کے 'اجیت دادا امر رہے' کے نعرے لگائے۔

سنیترا پوار کو،کونسا قلمدان دیا گیا 

دوسری طرف، سنیترا پوار بھی اجیت پوار کے پاس موجود ایکسائز اور اسپورٹس پورٹ فولیو کو برقرار رکھیں گی۔ تاہم، مارچ میں بجٹ اجلاس کے تناظر میں، سی ایم دیویندر فڑنویس نے عارضی طور پر  اپنے  پاس مالیاتی قلمدان برقرار رکھا۔ معلوم ہوا ہے کہ مالیات کا قلمدان بعد میں این سی پی کو دیا جائے گا۔

 این سی پی  مقننہ پارٹی لیڈر منتخب 

سنیترا پوار کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) رہنما اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کا بارامتی میں ایک طیارہ حادثے میں اچانک انتقال ہو گیا تھا۔دریں اثنا، سنیترا پوار کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے سے پہلے این سی پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ راجیہ سبھا کی رکن کے طور پر، وہ چھ ماہ کے اندر ایم ایل اے یا ایم ایل سی کے طور پر منتخب ہونے کی امید ہے۔ بتایا جا  رہا ہےکہ اجیت پوار  کی اچانک موت کےبعد پارٹی  اور حکومت کو بچانے کےلئے   سنیترا پوار کو  پارٹی اور حکومت میں اہم ذمہ  داری دی گئی ہے۔

شرد پوار نے اتحاد کی قیاس آرائیوں کو ہوا دی

دوسری جانب این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے سیاسی حلقوں میں نئی قیاس آرائی چھیڑ دی۔ شرد پوار نے واضح کیا کہ این سی پی کے انضمام کا عمل رک گیا ہے۔ "اب ہم ان(  اجیت پوار ) کی خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اجیت پوار، ششی کانت شندے اور جینت پاٹل نے ان دونوں دھڑوں کے انضمام پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ انضمام کی تاریخ بھی طے ہو گئی ہے۔ یہ 12 فروری کو ہونا تھا۔ بدقسمتی سے اجیت اس سے پہلے ہی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے،"۔

سنیترا پورار کو ڈپٹی سی ایم بنانے پر کوئی مشورہ نہیں کیا 

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ شرد پوار  نے کہا کہ انہیں  سنیترا پورار  کو ڈپٹی سی ایم بنانے کے معاملے کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ 'مجھے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان کی پارٹی فیصلہ کرے گی۔ میں نے آج اخبار میں جو دیکھا اس کے مطابق پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے جیسے کچھ نام ہیں۔ انہوں نے کچھ فیصلے کرنے میں پہل کی۔ اس پر مجھ سے کوئی بحث نہیں ہوئی۔ مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ میں یہ بھی نہیں جانتا کہ یہ واقعتاً ہو رہا ہے یا نہیں،‘‘

 این سی پی  کی تقسیم 

دوسری طرف، ایس پی پی جولائی 2023 میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ پارٹی کے 54 ایم ایل اے میں سے 40 سے زیادہ اجیت پوار کی قیادت والی بی جے پی کی مہاوتی حکومت میں شامل ہوئے۔ اس تقسیم کے بعد شرد پوار نے اپنے دھڑے کا نام بدل کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی - شرد چندر پوار رکھ دیا

پی ایم مودی نے سنیترا پوار کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیترا پوار کونائب وزیارعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیترا پوار اپنے مرحوم شوہر اجیت پوار کے ویژن کو آگے بڑھائیں گی۔’’سنیترا پوار جی کو مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور محنت کریں گی اور اجیت دادا کے خواب کو پورا کریں گی۔