• News
  • »
  • قومی
  • »
  • تمل ناڈو میں باپ بیٹے کی حراست میں موت کا معاملہ: 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا

تمل ناڈو میں باپ بیٹے کی حراست میں موت کا معاملہ: 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 07, 2026 IST

تمل ناڈو میں باپ بیٹے کی حراست میں موت کا معاملہ: 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا
تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی ضلع میں باپ اور بیٹے کی حراست میں موت کے معاملے میں مدورائی ضلعی اور سیشن کورٹ نے پیر کو بڑا فیصلہ سنایا۔ کورٹ نے تاجر پی جے راج (58) اور ان کے بیٹے جے بینکس (31) کی موت کے 6 سال بعد ضلع کے ستّن کلم پولیس اسٹیشن کے 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی ہے۔کورٹ نے 23 مارچ کو تمام 9 پولیس اہلکاروں کو دوہری قتل کا مجرم پایا تھا، جس کا فیصلہ پیر کو سنایا گیا۔
 
کورونا کے زمانے میں باپ بیٹے کی موت:
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جے راج اور بینکس ضلع میں موبائل کی دکان چلاتے تھے۔ کورونا کے زمانے میں 19 جون 2020 کی دیر شام انہوں نے مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک دکان کھولی رکھی تھی، جس کے بعد پولیس انہیں تھانے لے آئی۔ یہاں رات بھر باپ بیٹے کو پولیس نے خوب پیٹا اور اگلے دن کوویل پٹی سب جیل بھیج دیا۔ بینکس کی 22 جون اور جے راج کی 23 جون کو اسپتال میں چوٹ لگنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔
 
CBI نے کی تھی تفتیش:
 
واقعے کو لے کر ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا، جس کے بعد مدراس ہائی کورٹ نے 24 جون 2020 کو خود بخود نوٹس لیا اور 29 جون کو تفتیش سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے حوالے کر دی۔
 
مقدمہ 5 سال سے زیادہ عرصہ چلا۔ اس دوران 50 سے زائد گواہوں سے تفتیش ہوئی اور فورنسک ثبوت درج کیے گئے۔ CBI نے ستمبر 2020 میں 2,027 صفحات کا چارج شیٹ دائر کیا تھا۔ کورٹ نے معاملے کو قتل قرار دینے کے لیے کافی ثبوت پائے تھے۔