Wednesday, January 28, 2026 | 09, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • سگریٹ لائٹر کی لرائی میں انجینئر دوست نے لی اپنے دوست کی جان

سگریٹ لائٹر کی لرائی میں انجینئر دوست نے لی اپنے دوست کی جان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 27, 2026 IST

سگریٹ لائٹر کی لرائی میں انجینئر دوست نے لی اپنے دوست کی جان
سگریٹ لائٹر پر معمولی لڑائی نے دوست کی جان لے لی۔ ایک سافٹ ویئرانجینئر جو  نشے میں تھا، اپنے دوست کو کار سے ٹکر مار کر  قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر ایک سادہ سڑک حادثہ سمجھا  گیا۔ کار کے ڈیش بورڈ کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر اس کیس کی قتل کے طور پر تصدیق کی گئی۔ یہ لرزہ خیز واقعہ کرناٹک کے بنگلور الیکٹرانکس سٹی کے قریب کممسندرا میں اتوار کی رات پیش آیا۔

شراب نوشی کےبعد لڑائی

تفصیلات  کے مطابق، ویراسندرا کے پرشانت (33) اور وگیان نگر کے روشن ہیگڑے (36) اچھے دوست ہیں۔ پرشانت باڈی بلڈر کے طور پر کام کرتا ہے، جبکہ روشن ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ دونوں،  نے اتوار کو کممسندرا میں منعقدہ ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، کچھ دیگر دوستوں کے ساتھ، میچ کے بعد قریبی گراؤنڈ میں شراب نوشی کی۔ رات تقریباً 9:30 بجے پرشانت اور روشن کے درمیان سگریٹ لائٹر کو لے کر جھگڑا ہوا۔

 بیئرکی بوتلوں سےحملہ۔۔ اورپھر 

لڑائی بڑھ گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ کردیا۔ لڑائی میں روشن کی زبان زخمی ہوگئی۔ غصے کے عالم میں، روشن اپنی ٹاٹا سفاری SUV میں جائے وقوعہ سے نکلنے کے لیے چڑھ گیا۔ تاہم، پرشانت گاڑی کا پیچھا کرتا، چلتی گاڑی کے بائیں فٹ بورڈ پر چڑھ گیا، اور دروازے سے لٹک گیا۔ روشن نے پرشانت کی گاڑی روکنے کی درخواست کو نظر انداز کر دیا۔

کارسے دی ٹکر

 اس نے کار کو تیز اور خطرناک رفتار سے تقریباً 400 سے 600 میٹر تک چلایا۔ پھر، اس نے جان بوجھ کر ایک کمپاؤنڈ کی دیوار اور پھر سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرایا۔ اس واقعے میں پرشانت کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

 پولیس نے درج کیا معاملہ

اطلاع ملنے پر حیباگوڈی پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی طور پر ایک سڑک حادثہ کے طور پر معاملہ درج کیا۔ تاہم، الیکٹرانکس سٹی کے ڈی سی پی ایم نارائنا نے کار میں موجود ڈیش کیم کو دیکھا اور فوٹیج کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔ ویڈیو کو دیکھ کر صاف ہو گیا کہ روشن نے جان بوجھ کر پرشانت کا قتل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ قتل میں تبدیل ہوگیا اور پرشانت کی ماں انو کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ زبان پر چوٹ کے ساتھ اسپتال میں داخل روشن کو پولیس نے علاج کے بعد پیر کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوستوں کی لڑائی جان لیوا ثابت ہوئی

 دوستوں کے درمیان معمولی لڑائی جان لیوا ہونے کے بعد پیش آنے والے اس واقعے نے مقامی طور پر ہلچل مچا دی ہے۔