• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • بونال تہوار کے انتظامات پر اعلیٰ سطح اجلاس

بونال تہوار کے انتظامات پر اعلیٰ سطح اجلاس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 25, 2026 IST

 بونال تہوار کے انتظامات  پر اعلیٰ سطح اجلاس
تلنگانہ حکومت نے 16 جولائی سے13 اگست تک  تلنگانہ میں منائے جانے والے بونالو ت ہوار  کے لیے وسیع انتظامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تہوارحیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ سے شروع ہوگا اورلال دروازہ اور ہری باؤلی مندروں پر اختتام پذیر ہوگا۔
 
بونال فیسٹیول تلنگانہ کی منفرد ثقافت کی علامت ہے۔ اور ریاست کا سرکاری تہوار بھی مانا جاتا ہے۔تلنگانہ حکومت حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر تہوار کے انعقاد کے لیے وسیع انتظامات کررہی ہے۔ یہ تہوار 16 جولائی کو تاریخی گولکنڈہ قلعہ میں واقع سری جگدمبا مہانکالی مندر میں شروع ہوگا۔
ریاستی وزیر انڈومینٹ  کونڈا سریکھا، جو اس وقت لندن کے دورے پر ہیں، نے بونال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ زوم میٹنگ کی۔ان کے ساتھ دیگر وزراء پونم پربھاکر اور محمد اظہر الدین کے علاوہ کچھ ایم ایل ایز اور سینئر عہدیدار بھی شامل تھے۔
 
انہوں نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد، سکندرآباد، رنگا ریڈی اور میڑچل-ملکاجگیری اضلاع میں مندروں میں منعقد ہونے والے بونال  تقریبات کے لیے مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تال میل سے کام کریں۔
 
یہ کہتے ہوئے کہ بونالو تہوار ایک عظیم الشان جشن ہے جو تلنگانہ کی روح کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال شہر کے تین کارپوریشنوں - گریٹر حیدرآباد، سائبرآباد اور ملکاجگیری میں  روایتی جوش وخروش  کے ساتھ منایا  جائے گا۔انہوں نے تمام محکموں سے کہا کہ وہ  تہوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔
 
انہوں نے  حکام سے کہا کہ عقیدت مندوں کو  تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی کوتاہی نہ  کریں ،  ٹھوس اور مضبوط انتظامات  کریں۔وزیر موصوف نے کہا کہ بونال تہوار تلنگانہ کی ثقافت اور روایات، خواتین کی عقیدت اور لوگوں کے اجتماعی عقیدے کی علامت ہے۔
 
وزیر Konda Surekha, نے محکمہ ٹرانسپورٹ پر زور دیا کہ وہ خصوصی اقدامات کریں، کیونکہ ریاست کے کونے کونے سے عقیدت مند بونال تہوار کا مشاہدہ کرنے آتے ہیں۔انھوں نے اس سال کے بونال تہوار کے انعقاد کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کرنے پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریاستی حکومت کی طرف سے بونال تہوار کے لیے فراہم کی جانے والی مالی امداد میں پچھلے کچھ سالوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ۔
 
انہوں نے ہدایت دی کہ ان فنڈز کو مندر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے،عقیدت مندوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے اور آرائشی لائٹنگ، پھولوں کی سجاوٹ، سی سی ٹی وی کیمروں،  پینے کے پانی کی سہولیات، صفائی کے انتظامات اور میڈیکل کیمپوں کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے ٹریفک کے خصوصی منصوبوں پر عمل درآمد، اضافی بسوں اور طبی ٹیموں کی تعیناتی، اور بھاری بھیڑ کا سامنا کرنے والے مندروں میں مضبوط حفاظتی انتظامات کی ہدایت دی ۔
 
ہرسال یہ تہوارحیدرآباد اور آس پاس کے اضلاع میں تین مرحلوں میں منایا جاتا ہے۔گولکنڈہ بونال کے بعد لشکر بونال ہوگا، جو سکندرآباد کے اجین مہانکالی مندرمیں منعقد ہوتا ہے۔تقریبات کا اختتام پرانے شہر حیدرآباد میں لال دروازہ کے سری سمہاواہنی مہانکالی مندر اور ہری باؤلی
میں سری اکّنا مادننا مہانکالی مندر میں ہوگا۔
 
عقیدت مند، خاص طور پر خواتین، خاص طور پر سجے ہوئے برتنوں میں دیوی کو کھانے کی شکل میں نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
 
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تہوار پہلی بار 150 سال پہلے ہیضے کی ایک بڑی وباء کے بعد منایا گیا تھا۔لوگوں کا خیال تھا کہ یہ وبا مہاکالی دیوی کے غصے کی وجہ سے  پیش آئی ہے  اور اس  دیو کے خوش کرنے کےلئےبونال کو پیش کرنے لگے۔اور تب سے یہ راویت چلی آر ہی ہے۔