تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حیدرآباد کو عالمی اختراعی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے ویژن کے لیے جرمنی سے تعاون طلب کیا ہے۔تلنگانہ اہم سرمایہ کاری کے شعبوں بشمول آئی ٹی، فارما اور آٹوموبائل میں جرمنی کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ منگل کو یہاں جرمن قونصل جنرل مائیکل ہاسپر کی قیادت میں ایک وفد نے ان سے ملاقات کی۔ جرمن وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ عالمی مالیاتی خدمات کی ایک معروف کمپنی ڈوئچے بورس اپنے توسیعی منصوبوں کے تحت حیدرآباد میں اپنا گلوبل کیپبلٹی سنٹر(جی سی سی) شروع کر رہی ہے۔
جرمن ٹیم سے اظہار تشکر
چیف منسٹر نے جی سی سی کے قیام کے لیے حیدرآباد کو منزل کے طور پر منتخب کرنے پر جرمن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ تلنگانہ حکومت ریاست میں مستقبل کی تمام جرمن سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون اور تعاون فراہم کرے گی۔ چیف منسٹر آفس کے مطابق جرمن نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ ڈوئچے بورس کے جی سی سی کے قیام سے حیدرآباد میں آئی ٹی سیکٹر میں آئندہ دو سالوں میں تقریباً ایک ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
تلنگانہ میں جرمن زبان کےاساتذہ کی تقرری میں سہولت ہو
ریونت ریڈی نے جرمن وفد سے درخواست کی کہ وہ حیدرآباد کو ایک عالمی اختراعی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے تلنگانہ کے ویژن کی حمایت کریں۔ انہوں نے جرمن قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ میں جرمن زبان کے اساتذہ کی تقرری میں سہولت فراہم کریں، تاکہ مقامی طلباء جرمن زبان سیکھ سکیں اور اپنے بین الاقوامی روزگار کے امکانات کو بہتر بنا سکیں۔
پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کیلئے تعاؤن
انہوں نے تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی (TOMCOM) کے ذریعے پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کی بھی تجویز پیش کی، جس سے نوجوانوں کو صنعت کی عملی تربیت حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔دریں اثنا، ایمیزون ویب سروسز (AWS) کے ایک وفد نے بھی منگل کو حیدرآباد میں چیف منسٹر سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران وفد نے چیف منسٹر سے تلنگانہ میں جاری ڈیٹا سینٹر پروجیکٹس، توسیعی منصوبوں اور دیگر AWS اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
مستقبل کی سرمایہ کاری کے لئے مکمل تعاون
چیف منسٹر نے وفد کو یقین دلایا کہ تلنگانہ حکومت ریاست میں AWS کی موجودہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔میٹنگ میں کیری پرسن، گلوبل ہیڈ، AWS ڈیٹا سینٹرز، وکرم سریدھرن، ڈائریکٹر، انفراسٹرکچر پبلک پالیسی، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔