Saturday, April 11, 2026 | 22 شوال 1447
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان 12اپریل کو ہوگا۔ واٹس ایپ کے ذریعے کیسے حاصل کرسکتے ہیں نتائج؟

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان 12اپریل کو ہوگا۔ واٹس ایپ کے ذریعے کیسے حاصل کرسکتے ہیں نتائج؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 11, 2026 IST

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان 12اپریل کو ہوگا۔ واٹس ایپ کے ذریعے کیسے حاصل کرسکتے ہیں نتائج؟
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ (اول و دوم سال) کے نتائج 12 اپریل کو دوپہر 12:30 بجے جاری کیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے طلبہ کی سہولت کے لیے اس بار ایک جدید ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے طلبہ اپنے نتائج واٹس ایپ پر بھی حاصل کر سکیں گے۔حکام کے مطابق، نتائج کے اجرا کے وقت اکثر ویب سائٹس سست یا بند ہو جاتی ہیں، جس سے طلبہ کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے آئی ٹی محکمہ نے ’می سیوا واٹس ایپ چیٹ بوٹ‘ سروس کو مزید مؤثر بناتے ہوئے اب انٹرمیڈیٹ کے نتائج بھی اسی پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

واٹس ایپ کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کا طریقہ:

 

طلبہ سب سے پہلے 8096 95 8096 نمبر اپنے موبائل میں محفوظ کریں۔ اس کے بعد واٹس ایپ پر جا کر اس نمبر پر "Hi" بھیجیں۔ موصول ہونے والے مینو میں "BIE Exam Result" آپشن منتخب کریں اور "Open Service" پر کلک کریں۔ پھر اپنا ہال ٹکٹ نمبر، سال (پہلا یا دوسرا) اور اسٹریم (جنرل یا ووکیشنل) درج کریں۔ معلومات جمع کرانے کے فوراً بعد نتائج اسکرین پر ظاہر ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ جاری کریں گے نتائج 

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اپنے جوبلی ہلز واقع رہائش گاہ 12 اپریل کو 12:30 بجے نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ اس سال انٹرمیڈیٹ امتحانات 25 فروری سے 18 مارچ کے درمیان منعقد ہوئے تھے، جن میں تقریباً 9.9 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔
 
طلبہ اپنے نتائج  نیچے دیئے گئے ویب سائٹس کے علاوہ دیگر مختلف ویب سائٹس  ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
 
 
 

مئی کے پہلے ہفتہ میں دسویں کے نتائج کا امکان 

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج مئی کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے جائیں گے۔ حکام 4 یا 5 مئی کو نتائج جاری کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔ 10ویں کلاس کی جوابی پرچوں کی جانچ اس ماہ کی یکم تاریخ کو شروع ہوئی۔ یہ اس مہینے کی 23 تاریخ کو ختم ہو جائے گا۔ عہدیداروں نے نتائج مرتب کرنے اور مئی کے پہلے ہفتہ میں نتائج جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔