Friday, June 05, 2026 | 18 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تلنگانہ: گیس سلنڈر دھماکہ سےبزرگ خاتون اور2 نوعمر بچے ہلاک

تلنگانہ: گیس سلنڈر دھماکہ سےبزرگ خاتون اور2 نوعمر بچے ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 05, 2026 IST

تلنگانہ: گیس سلنڈر دھماکہ سےبزرگ خاتون اور2 نوعمر بچے ہلاک
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک گھرمیں گیس سلنڈردھماکے کے بعد ایک بزرگ خاتون اور اس کے دو پوتے زندہ جل کرہلاک ہو گئے۔پولیس نے جمعہ کویہ بتایا۔ سلنڈر دھماکہ علی الصبح اس وقت ہوا۔ جب تینوں ضلع کے مریال گوڑہ کی کالواڑہ کالونی میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ یہ لوگ اپنے دو کمروں کے مکان میں سو رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ چندرما (50) اپنے پوتے لکشمن (17) اور پوتی پرنتی (14) کے ساتھ گھر میں رہ رہی تھی۔ بچوں کی والدہ روزگار کی تلاش میں اپنے آبائی علاقے سے ہجرت کر گئیں جبکہ ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا۔
 
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت چندرما اور دونوں بچے  سو رہے تھے۔ انہوں نے گھر سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اچانک سلنڈر پھٹنے سے آگ کے شعلوں نے انہیں چاروں طرف سے لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ اندر پھنس گئے۔ڈی ایس پی نے کہا، "مقامی رہائشی جنہوں نے گھر سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے دیکھا، وہ گھر میں داخل نہیں ہو سکے کیونکہ یہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں تھا۔"پڑوسیوں سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم، حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی کیونکہ مکان ایک تنگ گلی میں واقع تھا۔
 
پولیس اہلکار نے بتایا کہ "یہ مکان ایک تنگ گلی میں واقع ہے، جس کی وجہ سے فائر فائٹرز کے لیے علاقے میں داخل ہونا مشکل ہو گیا ہے۔ وہ گھر میں ہوز کو لے جانے میں کامیاب ہو گئے اور تقریباً دو گھنٹے کی آگ بجھانے کے بعد آگ پر قابو پالیا،"۔پولیس نے بتایا کہ متاثرین کی جلی ہوئی لاشیں گھر کے مرکزی دروازے کے قریب سے ملی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے آگ سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔
 
حکام کے مطابق، دونوں نوجوان چندرما کے ساتھ رہ رہے تھے، جو ان کی دیکھ بھال کر رہے تھے جب کہ ان کی والدہ، دھنما، پونے میں کام کرتی تھیں۔
 
 راجو نے کہا۔"چندرما نے صرف ایک ماہ قبل اپنے شوہر کو خرابی صحت کی وجہ سے کھو دیا تھا، جبکہ دھنما نے 10 سال پہلے اپنے شوہر کو کھو دیا تھا۔ وہ وقتاً فوقتاً پونے سے اپنے بچوں سے ملنے کے لیے سفر کرتی تھی۔ وہ صرف ایک ہفتہ قبل پونے گئی تھی،"۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔