Friday, August 28, 2026 | 13 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی افواہوں کے درمیان ٹرمپ کا نیا بیان

مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی افواہوں کے درمیان ٹرمپ کا نیا بیان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Aug 27, 2026 IST

مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی افواہوں کے درمیان ٹرمپ کا نیا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں، وہ شدید زخمی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بات بدھ کو امریکی مبصر گلین بیک کو دیے گئے ایک انٹرویوں میں کہی۔ ٹرمپ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے جسم کے بائیں حصے، بازو اور پیر پرشدید چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی موت ہوئی ہے۔
 

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوال کیوں اٹھ رہے ہیں؟

مجتبیٰ خامنہ ای 56 سال کے ہیں۔ وہ اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر بنے تھے۔ ان کے والد 28 فروری کو ایران  میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں مارے گئے تھے۔ سپریم لیڈر بننے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوام کے سامنے بہت کم نظر آئے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی صحت اور موجودہ حالت کے بارے میں مختلف خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔
 

ٹرمپ کا پہلے بھی مختلف دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے دعویٰ کر چکے تھے کہ مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا کہ وہ شدید زخمی ہیں۔ اب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی موت نہیں ہوئی بلکہ امریکی حملوں میں انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مجتبیٰ خامنہ ای واقعی مر چکے ہیں یا اتنے زخمی ہیں کہ اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو پھر ایرانی حکام ان کی موجودگی کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
 

ایرانی صدر نے کیا کہا؟

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کی صورتحال کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہے۔پزشکیان کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کی موجودگی ایران کے لیے حوصلے اور طاقت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ بعد میں پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ایرانی حکام بعد میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
 

ایرانی میڈیا کی ویڈیوز سے بھی صورتحال واضح نہیں

ایرانی میڈیا کی جانب سے وقتاً فوقتاً مجتبیٰ خامنہ ای کی کچھ ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں، لیکن ان ویڈیوز سے ان کی موجودہ صحت کے بارے میں مکمل طور پر واضح معلومات نہیں مل سکیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
 
مجتبیٰ خامنہ ای کی موت سے متعلق پہلے بھی دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ جولائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کی حالت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شدید زخمی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد ان کی موت سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔ اب ٹرمپ نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں،  وہ شدید زخمی ہیں۔ یوں مجتبیٰ خامنہ ای کی موجودہ حالت کے بارے میں ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔
 

فی الحال کیا معلوم ہے؟

اس وقت مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں ٹرمپ اور ایرانی حکام کے بیانات مکمل طور پر واضح نہیں ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ زندہ ہیں لیکن شدید زخمی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے بھی ان کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس لیے فی الحال یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی اصل صحت کی صورتحال کیا ہے۔