Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • اتراکھنڈ کے بعد اب گجرات میں بھی لاگو کیا جائے گایو سی سی ، سی ایم بھوپیندر پٹیل نے کمیٹی کا کیا اعلان

اتراکھنڈ کے بعد اب گجرات میں بھی لاگو کیا جائے گایو سی سی ، سی ایم بھوپیندر پٹیل نے کمیٹی کا کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 04, 2025 IST     

image
 اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے بعد اب بی جے پی کی حکومت والی دیگر ریاستوں میں اسے نافذ کرنے کی دوڑ لگ گئی ہے۔ اب گجرات حکومت نےبھی  اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کو سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی رہنمائی میں ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی ضرورت کا جائزہ لینے اور اس کا مسودہ بل تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
 

 کمیٹی 45 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی:

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق جج رنجنا دیسائی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی 45 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا، یو سی سی کی ضرورت کا اندازہ لگانے اور اس کا مسودہ تیار کرنے کے لیے، ہم نے سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ ملنے کے بعد حکومت یو سی سی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر سی ایل مینا، وکیل آر سی کوڈیکر، ماہر تعلیم دکشیش ٹھاکر اور سماجی کارکن گیتا شراف شامل ہیں۔
 
اگر یو سی سی گجرات میں لاگو ہوتا ہے، تو یہ ایسا کرنے والی دوسری ریاست بن جائے گی، اس سے قبل  ، اتراکھنڈ میں بی جے پی کی قیادت والی  حکومت نے ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کیا تھا۔تاہم  اس کے بعد کچھ مسلم تنظیموں نے اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی بات کہی ۔ اور حکومت کے اس فیصلے کو آئین اور ملک کے سماجی کلچر کے خلاف قرار دیا۔