Wednesday, December 17, 2025 | 26, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی سے عوام پریشان

قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی سے عوام پریشان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 17, 2025 IST

قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی سے عوام پریشان
قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جارہاہے۔ یہاں آج بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرہ میں پاگیا۔ اس بار دہلی۔این سی آر میں آلودگی سردی سے زیادہ شدید ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ابھی تک شدید سردی کی کوئی واضح تاریخ نہیں بتائی ہے لیکن ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ 22 دسمبر کے بعد موسم بدل سکتا ہے جس کے بعد دن اور رات دونوں اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ 
 
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعددا و شمار کے مطابق دہلی کا دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار میں کوئی تبدلی نہیں آئی ہے۔  اس دوران الرجی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی آلودگی کے اثرات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
 
اس دوران دارالحکومت دہلی سمیت این سی آر میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ آج دوبارہ ساعت ہوگی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فضائی آلودگی پر رہنما خطوط جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیاتھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ایسے موثر احکامات جاری کرے گی جن پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ مزید برآں عدالت نے کہا کہ وہ آج دہلی۔
 
این سی آر میں شدید فضائی آلودگی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گی ۔سی جے آئی جسٹس سوریا کانت  نے آلودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مسئلہ معلوم ہے اور آئیے احکامات پاس کریں جن پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ہدایات ہیں جن پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان شہروں میں لوگوں کا اپنا طرز زندگی ہے لیکن غریبوں کا کیا ہوگاجو اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت آج اس معاملہ میں اہم ہدایات جاری کرسکتی ہے۔