مرکزی وزیر کرن رججو نے جمعہ کو قومی راجدھانی دہلی میں اردو میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی۔ انھوں نے صحافیوں سے ملک کے مختلف قومی، سماجی اورعوامی مسائل پر مفصل گفتگو کی۔ بالخصوص سینٹر حج کمیٹی، اجمیر عرس شریف کمیٹی، قومی اقلیتی کمیشن اور سینٹرل وقف کونسل ودیگر کمیٹیوں کو دوبارہ سے قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس ملاقات میں دہلی اور ملک کی موجودہ صورتحال، میڈیا کے کردار اور عوامی رابطے کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران خصوصی طور پردہلی حج کمیٹی کے چیرپرسن کوثر جہاں اور منصف ٹی وی کے نیشنل بیورو ہیڈاورسینئرایڈیٹرخورشیدربانی نے شرکت کرتے ہوئے حج کومزیدبہتر بنانے پر زور دیاآوروقف اراضی کے رجسٹریشن ہورہے امید پورٹل کی ڈیڈ لائن کو مزید بڑھانے کی اپیل کی۔
کرن رججو نے اپنے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:آج اردو میڈیا سے جڑے صحافیوں سے ملاقات کی۔ بہت سے موضوعات پرتبادلۂ خیال ہوا اور ان سے مل کر خوشی محسوس ہوئی۔”
اس ملاقات میں اردو میڈیا کے کئی نامور صحافیوں نے شرکت کی اور مختلف اہم موضوعات پر اپنی آراء پیش کیں۔خورشیدربانی نے بتایا کہ نہایت سنجیدہ اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں میڈیااورعوام کے درمیان بہتررابطہ، ذمہ دار صحافت اورسماجی ہم آہنگی جیسے نکات پر بھی زور دیا گیا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی، جہاں کیرن رججو نے تمام صحافیوں کا پرتپاک استقبال کیااورانکے سوالات اور تجاویز کو سنجیدگی سے سنا۔