دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور Interfaith ہارمونی فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر دہلی میں ایک سمینار منعقد کیاگیا۔ سمینار کا موضوع اردو بطورزبانِ ہم آہنگی اور مشترکہ تہذیبی ورثہ تھا، جس میں معروف دانشوروں،اساتذہ،قلمکاروں اورسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کو تین علمی نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جس میں مقررین نے اردو زبان کومختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان پل قرار دیتے ہوئے اسکی تاریخی اور تہذیبی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ اس اجلاس میں میڈیا کے کردار، عوامی مباحثے میں اخلاقی قدروں کی ضرورت اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ کو ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی کو تقویت دینی چاہیے۔تیسری اور آخری نشست میں مقررین نے ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی روایت، صوفیانہ اقداراورگنگاجمنی ثقافت کوبین المذاہب اتحاد کی بنیادقرار دیا گیا۔شرکاء نے اس سیمینار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام معاشرے میں رواداری، بھائی چارہ اورفکری ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان اور بین المذاہب ہم آہنگی فاؤنڈیشن آف انڈیا نے نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک قومی سیمینار منعقد کیا۔ اس پروگرام کا عنوان تھا اردو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی زبان جس میں اردو کو قومی یکجہتی، باہمی مکالمے اور ثقافتی ربط کے مضبوط وسیلے کے طور پر پیش کیا گیا۔
اہم مقصد
اس سیمینار کا بنیادی مقصد سماجی اتحاد کو مستحکم کرنا، ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینا تھا، بالخصوص حکمرانی اور ذرائع ابلاغ میں اخلاقی طرزِ عمل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پروگرام کے دوران تین علمی نشستیں منعقد ہوئیں، جن میں حکمرانی میں اخلاقیات، ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری اور سماجی یکجہتی میں مکالمے کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔