Thursday, January 08, 2026 | 19, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • اتر پردیش : ایس آئی آر کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری، 2.89 کروڑ نام حذف

اتر پردیش : ایس آئی آر کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری، 2.89 کروڑ نام حذف

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 06, 2026 IST

اتر پردیش : ایس آئی آر کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری، 2.89 کروڑ نام حذف
اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (SIR) کے بعد، الیکشن کمیشن نے منگل کو مسودہ فہرست جاری کی، جس میں 2.89 کروڑ ووٹروں کے ناموں کو حذف کر دیا گیا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے بتایا کہ ریاست میں تقریباً 12.55 کروڑ ووٹر ہیں، جن میں سے 2.89 کروڑ، یعنی 18 فیصد نام ایس آئی آر کے بعد حذف کر دیے گئے ہیں۔ ڈرافٹ لسٹ پر دعوے اور اعتراضات 6 جنوری سے شروع ہوگئے ہیں۔
 
لکھنؤ میں 30 فیصد نام حذف:
 
انتخابی افسر نے بتایا کہ لکھنؤ میں 39.94 لاکھ ووٹر تھے جن میں سے 30 فیصد کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ اب، 27.94 لاکھ ووٹر ہیں۔ بلرام پور میں 25.98 فیصد، ہاپوڑ میں 22.30 فیصد اور سنبھل میں 20.29 فیصد نام حذف کیے گئے ہیں۔
 
عہدیدار نے بتایا   کہ ریاست کے 2.89 کروڑ ووٹروں میں سے 1.3 کروڑ ووٹر مستقل طور پر منتقل ہوچکے ہیں، 45 لاکھ فوت شدہ ووٹر، 23 لاکھ ڈبل رجسٹرڈ ووٹر، 9.4 لاکھ غیر واپس آنے والے ووٹر اور 84.5 لاکھ گمنام ووٹر ہیں۔
 
فارم 6 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں:
 
انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ جن ووٹرز کے نام ڈرافٹ لسٹ سے غائب ہیں یا حذف کردیئے گئے ہیں وہ فارم 6 کو پُر کرکے 6 جنوری سے 6 فروری کے درمیان جمع کراسکتے ہیں۔ ان کے نام فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔ وہ اپنا نام یا پتہ تبدیل کرنے کے لیے فارم 8 اور اپنا نام حذف کرنے یا اعتراض درج کرنے کے لیے فارم 7 بھی بھر سکتے ہیں۔ ووٹر بوتھ لیول آفیسر (BLO) یا قریبی انتخابی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ حتمی فہرست 6 مارچ کو جاری کی جائے گی۔