Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • وشاکھاپٹنم میں یوگا ایونٹ نےقائم کئےنئےگنیز ورلڈ ریکارڈز۔آندھراپردیش میں ایک مہینےسےجاری 'یوگندھرا'مہم کااختتام

وشاکھاپٹنم میں یوگا ایونٹ نےقائم کئےنئےگنیز ورلڈ ریکارڈز۔آندھراپردیش میں ایک مہینےسےجاری 'یوگندھرا'مہم کااختتام

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 21, 2025 IST     

image
گیارہویں عالمی یوم یوگا کےموقع پر وشاکھاپٹنم میں نئے گنیز ورلڈریکاڈ قائم کئے گئے۔ ہفتہ کووشاکھا پٹنم میں ایک ہی مقام پرایک ساتھ تین لاکھ سے زائد   افراد یوگا کرنا اوریوگا کیلئے سب سے بڑے اجتماع منعقد کرنے، کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس تقریب  نے ایک جگہ پر 1.47 لاکھ شرکاء کے ساتھ یوگا سیشن کی میزبانی کے ریاست گجرات کےشہرسورت کے 2023 میں قائم کردہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ وشاکھاپٹنم میں منعقدہ اجتماعی سوریہ نمسکار پروگرام کے لیے گنیز ریکارڈ قائم  کیا۔سوریہ نمسکار ایونٹ میں جملہ  22,122 قبائلی طلباء نے حصہ لیا۔

وزیراعظم کی قیادت میں پروگرام

وزیر اعظم نریندرمودی نے آر کے بیچ پر 3.01 لاکھ لوگوں کے ساتھ کامن یوگا پروٹوکول کے ذریعے تقریب کی قیادت کی۔ پی ایم مودی  کے ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ  نارا چندرابابو نائیڈو، نائب وزیراعلیٰ پون کلیان، گورنر ایس عبدالنذیر، مرکزی اور ریاستی وزراء بھی موجود تھے۔ یہ تقریب آر کے بیچ سے بھوگاپورم تک 28 کلومیٹر کے فاصلے پر منعقد ہوئی۔
 

  ایک ماہ سےجاری'یوگندھرا'مہم کا اختتام

 
اس رنگا رنگ تقریب میں شرکاء میں جوش و خروش  ایکھا گیا ۔سیاسی جماعتوں کے قائدین، بیوروکریٹس، سرکاری ملازمین، پیشہ ور افراد، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد، نوجوانوں، طلباء، خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں نے ساحل پر یوگا کے آسن کئے۔تقریباً 11000  بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہل خانہ نے بھی میگا ایونٹ میں شرکت کی۔ مشرقی بحریہ کی کمان نے وشاکھاپٹنم سے لنگر انداز بحری جہازوں پر یوگا سیشن کا بھی اہتمام کیا۔وشاکھاپٹنم ایونٹ نے ایک مہینے تک چلنے والی کامیاب یوگندھرا مہم کا اختتام کیا جس نے ریاست بھر میں 2.17 کروڑ شرکاء کو شامل کیا، جس نے کئی ریکارڈ بنائے۔

 نارا لوکیش نےحاصل کئےگنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ زکےسرٹیفکیٹ

تقریب کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے ریاستی وزراء نارا لوکیش اور ستیہ کمار کو سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔وزراء نے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ اجتماعی سوریہ نمسکار پروگرام کے لیے گنیز ریکارڈ کے لیے ایک اور سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔سوریہ نمسکار ایونٹ میں  جملہ  22,122 قبائلی طلباء نے حصہ لیا۔

تقریب کےانعقاد پراظہاراطمینان

لوکیش نے مرکزی تقریب کے کامیاب انعقاد پراطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ اس کا اہتمام وزیر اعظم نریندر مودی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا تحفہ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ وزیر نے کہا کہ یہ تقریب ان کی توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی۔ اسے آندھرا کے لوگوں کی جیت قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس کامیابی کو مہینہ بھر کی مہم کے ذریعے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کو قرار دیا۔وزیر اعظم کے تعریفی الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے لوکیش نے کہا کہ اس سے ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔