Sunday, November 02, 2025 | 11, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • نومبر مہینے میں موسم کا حال؟ کہاں ہوگی بارش، کب سے پڑ سکتی ہے کڑکتی ٹھنڈ؛ جانیے تفصیل

نومبر مہینے میں موسم کا حال؟ کہاں ہوگی بارش، کب سے پڑ سکتی ہے کڑکتی ٹھنڈ؛ جانیے تفصیل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Nov 01, 2025 IST

نومبر مہینے میں موسم کا حال؟ کہاں ہوگی بارش، کب سے پڑ سکتی ہے کڑکتی ٹھنڈ؛ جانیے تفصیل
نئی دہلی: شمالی بھارت میں نومبر مہینے میں ٹھنڈ بڑھے گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مغربی، وسطی اور مغربی بھارت سمیت ملک کے بڑے حصے میں نومبر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے عام سے کم رہنے کا اندازہ ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں عام سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کی امکان ہے۔ جبکہ مغربی ہمالیائی علاقے، شمال مشرقی بھارت اور جنوبی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں دن کا درجہ حرارت عام سے زیادہ رہنے کا اندازہ ہے۔
 
مہاپاترا نے کہا کہ وسطی اور مشرقی ایکواٹوریل پیسیفک اوشین میں کمزور ’لا نینا‘ کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’لا نینا‘ کی صورتحال دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک برقرار رہنے کا اندازہ ہے۔ آئی ایم ڈی سربراہ نے کہا کہ شمال مغربی بھارت اور جنوبی جزیرہ نما کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر، جہاں نومبر میں عام سے کم بارش ہونے کی توقع ہے، ملک کے زیادہ تر حصوں میں عام سے زیادہ بارش ہونے کا اندازہ ہے۔
 
راجستھان کو 5 نومبر کے بعد بارش سے راحت ملے گی:
 
راجستھان میں حالیہ دنوں میں اداس آسمان اور رُک رُک کر ہو رہی بارش نے لوگوں کو پریشانی دی ہے۔ دو سے تین دنوں سے کوٹہ اور ادے پور ڈویژن سمیت ریاست کے کچھ حصوں میں مسلسل بوندا باندی ہوئی اور دھوپ نہیں نکلی، جس سے نمی بڑھ گئی اور دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی۔ البتہ، آئی ایم ڈی نے 5 نومبر سے مغربی راجستھان میں خشک موسم کا اندازہ لگایا ہے، جس سے کچھ راحت ملے گی۔
 
مدھیہ پردیش میں ہو سکتی ہے بارش:
 
مدھیہ پردیش میں تین ویدر سسٹمز کے ملے جلے اثر سے موسم خراب بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے صوبے میں اس مہینے بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ موسمیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نومبر کا مہینہ مانسون کے واپس لوٹنے اور سردیوں کی ابتدا کے درمیان تبدیلی کا وقت ہوتا ہے۔ مہاپاترا نے بتایا، "کمزور لا نینا اور ایکٹو ویسٹرن ڈسٹربنس کے میل سے اگلے کچھ ہفتوں میں درجہ حرارت اور بارش کے پیٹرن میں کافی تبدیلی آئے گی۔"
 
ٹھنڈ کے ساتھ دھند بھی پڑ سکتی ہے:
 
شمالی بھارت میں نومبر مہینے میں درجہ حرارت گرنے سے ٹھنڈ بڑھ سکتی ہے۔ وہیں، دہلی، یو پی سمیت ملک کے علاقوں میں دھند بھی پڑ سکتی ہے۔